بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب میں گاڑی چلانے والوں کو ٹریفک پولیس کا انتباہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in عالمی خبریں
A A
یورپی پولیس کی انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی، درجنوں گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

ریاضم، 25 اکتوبر (یو این آئی) سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ خطرناک انداز میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانا اور مقررہ ضوابط کا خیال نہ رکھنا سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے اپنے ایکس اکاونٹ پر انتباہ دیا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے زیک زیگ کراسنگ کرنا سنگین نوعیت کے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس سے نہ صرف اس عمل کا مرتکب ہونے والا بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ ضوابط لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیے جاتے ہیں۔ شاہراہوں پر مقررہ حد رفتار کی پابندی نہ کرنا خلاف ورزی ہے جس پر چالان کیا جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں وزرا کونسل نے ٹریفک نظام کی دفعہ 74 میں کی جانے والی ترمیم کی بھی منظوری دی تھی جس میں عوامی سلامتی کے لیے خطرناک خلاف ورزیوں کے مرتکب کو ایک برس تک قید اور غیرملکی ہونے کی صورت میں اسے بے دخل کیا جانا شامل تھا۔
رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے یاددہانی کرائی ہے کہ گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں گاڑی چلانے سے دوسروں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جو عوامی سلامتی کے لیے خطرناک تصور کیا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

Next Post

ٹرمپ اور چینی صدر کی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ٹرمپ اور چینی صدر کی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.