جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے ‘بہت آسان’ ہوگا: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-19
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

واشنگٹن، 18 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا ان کے لیے ‘بہت آسان’ ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اپنی مدتِ صدارت کے دوران انہوں نے 8 جنگوں کو رکوایا، جن میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار ان سے کہا تھا کہ ان کی کوششوں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کو ٹال کر لاکھوں جانیں بچائیں۔
دریں اثنا، پاکستان اور افغان طالبان حکومت نے اپنے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے ، جو کل ختم ہونے والی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک 48 گھنٹے کی جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
قطر میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا، جبکہ افغان طالبان کا ایک وفد بھی مذاکرات کے لیے قطری دارالحکومت پہنچے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 13 اکتوبر کو بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ‘جنگیں ختم کرنے میں ماہر’ ہیں، اور وہ امن کے اقدامات پر نوبیل انعام حاصل کرنے کے خواہشمند نہیں، ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے پاکستان اور افغانستان میں جنگ جاری ہے ، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن میں مشرق وسطیٰ روانگی کے موقع پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس دیرینہ دعوے کو دہرایا تھا کہ ان کے ٹیرف کے خطرات نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کو روکنے میں مدد کی تھی، اور کہا تھا کہ ان کی سفارت کاری کا مقصد ایوارڈ جیتنا نہیں بلکہ جانیں بچانا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت اور کوہلی کی قیادت میں کھیلنے پر گِل کا بیان: "سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے”

Next Post

روسی نمائندے کی 112 کلو میٹر طویل ‘پیوتن۔ٹرمپ سرنگ’ کے ذریعے دونوں ممالک کو جوڑنے کی تجویز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
ٹرمپ کی آمد پر اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر کیوں بندہوا

روسی نمائندے کی 112 کلو میٹر طویل 'پیوتن۔ٹرمپ سرنگ' کے ذریعے دونوں ممالک کو جوڑنے کی تجویز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.