جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چکن کے کاروبار میں بے قاعدگیوں پر روک لگانے نیا لائسنسنگ نظام متعارف کرانے اے پی حکومت کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-17
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

حیدرآباد 16اکتوبر(یواین آئی) آندھرا پردیش میں چکن کی دکانوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت نے چکن کے کاروبار میں بے قاعدگیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے نیا لائسنسنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ریاستی مِیٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد چکن کاروبار میں شفافیت پیدا کرنا ہے ۔ اس کے تحت ہر چکن شاپ کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ لائسنس کے ذریعہ پوری سپلائی چین پر نظر رکھی جائے گی۔ یعنی پولٹری فارم سے مرغیاں کہاں سے آرہی ہیں اور دکاندار انہیں کن لوگوں کو فروخت کر رہے ہیں، اس کی مکمل تفصیلات ریکارڈ میں محفوظ کی جائیں گی۔
ماضی میں مِیٹ مافیا سے متعلق ہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا لائسنسنگ نظام چکن کاروبار میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں پر مؤثر انداز میں قابو پائے گا۔
صحت مند آندھرا پردیش کے مقصد کے تحت ریاستی حکومت نے مِیٹ شاپس کی منظم نگرانی پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ اس کے تحت گوشت کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارنے اور غیر قانونی فروخت روکنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
حکومت نے ہوٹلوں اور رسٹورنٹس کے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف تسلیم شدہ اور لائسنس یافتہ چکن شاپس ہی سے گوشت خریدیں۔ اسٹیرائیڈ استعمال شدہ مرغیوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔
چکن دکانوں سے پیدا ہونے والے فضلے کو مچھلیوں کی خوراک کے طور پر استعمال کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ہدایت دی گئی ہے کہ ان فضلات کو محفوظ انداز میں اکٹھا کرکے تلف کیا جائے تاکہ عوامی صحت کو نقصان نہ پہنچے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلنگانہ:لڑکیوں کو بااختیا ربنانے کا عزم۔ خاتون کلکٹرنے تلگوگیت گایا

Next Post

کوچین ایئرپورٹ پر دو کروڑ روپے کے ہیرے ضبط، مسافر گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post

کوچین ایئرپورٹ پر دو کروڑ روپے کے ہیرے ضبط، مسافر گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.