جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنگجو پاکستانی ایجنسیوں کی ایماء پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں:دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-17
in اہم ترین
A A
جنگجو پاکستانی ایجنسیوں کی ایماء پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں/پولیس چیف دلباغ سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر/۱۶مارچ
جموںکشمیر پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نوگام تصادم میں مارے گئے تین جنگجو سرپنچ کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھے ۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ اگر چہ ہر جگہ سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں تاہم جس جگہ ضرورت پڑتی ہے وہاں پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جاتے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار پولیس چیف دلباغ سنگھ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران جنگجووں کے منصوبے سامنے آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے وادی بھر میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشنز میں تیزی لائی جس دوران ابتک چھ کامیاب آپریشن کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کے سبھی نے اس کی مذمت کی ۔
دلباغ کے مطابق وادی میں سرگرم جنگجووں کو پاکستانی ہینڈلرز کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنائے اور اس کی مثال امیرا کدل میں ہوئے گرینیڈ حملے سے لی جاسکتی ہے کہ کس طرح سے ملی ٹینٹوں نے بھیڑ بھاڑ والے بازار میں گرینیڈ پھینکا جس دوران ایک بچی سمیت دو افراد از جان ہوئے ۔
نوگام تصادم کے بارے میں پولیس سربراہ نے بتایا کہ درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا ۔
دلباغ نے بتایا کہ تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے اور اُن کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جاں بحق جنگجو کھنموہ میں سرپنچ اور اُس سے پہلے کولگام میں عوامی نمائندے پر ہوئے حملوں میں ملوث تھے ۔
پولیس چیف کے مطابق حالیہ ایام کے دوران شوپیاں میں سی آر پی ایف اور بڈگام میں فوجی اہلکار کا قتل کیا گیا اور تحقیقات کے بعد پولیس نے مدد فراہم کرنے والے اعانت کاروں کو گرفتا رکیا جبکہ ان ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے اور بہت جلد اُنہیں بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دلباغ نے کہاکہ بڈگام میں فوجی اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجو کی پہچان مکمل کی گئی ہے اور عنقریب ہی اُس کو بھی مار گرایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی ایجنسیوں کی ایماء پر ملی ٹینٹ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سیکورٹی فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ ہر جگہ سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں تاہم جس جگہ پر اس کی ضرورت آن پڑتی ہے وہاں پر سیکورٹی فراہم کی جاتی ہیں۔
نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پولیس سربراہ نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں لہذا اپنے ملک اور گھر کا نام روشن کرنے کی خاطر اُنہیں آگے آنا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیچ تھیراپی :جونک سے مریض کے جسم میں سے فاسد خون نکالنے کا روایتی طریقہ ٔ علاج

Next Post

بیروہ میں ایک شخص کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
بیروہ میں ایک شخص کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا

بیروہ میں ایک شخص کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.