پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈرون کے ضابطے کے لیے الگ قانون بنایا جائے گا، بل کا مسودہ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in قومی خبریں
A A
ڈرون کے ضابطے کے لیے الگ قانون بنایا جائے گا، بل کا مسودہ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) حکومت ملک میں ڈرون کے آپریشن کے لیے ایک الگ قانون بنانے کی تیاری میں ہے ، جس میں ڈرون کی خرید و فروخت، آپریشن، قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سزا اور جرمانہ، تیسرے فریق کا بیمہ اور ہرجانہ تک کے ضابطے طے ہوں گے ۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے "نیشنل ڈرون (ترقی و ضابطہ) بل، 2025” کا مسودہ جاری کیا ہے ، جسے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں پیش کیے جانے کی امید ہے ۔ وزارت نے عوام، صنعت اور دیگر فریقین سے 30 ستمبر تک اس مسودے پر رائے اور تجاویز طلب کی ہیں۔
مسودے میں قوانین کی خلاف ورزی پر جیل کی سزا اور جرمانے کا التزام ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہر ڈرون کا ایک منفرد شناختی نمبر(یو آئی این) لازمی ہوگا اور اسے متعلقہ اتھارٹی کے طے کردہ سکیورٹی معیارات پر پورا اترنا ہوگا۔
مرکز اور ریاستی حکومتوں یا ان کی مجاز ایجنسیوں کو کسی علاقے کو ڈرون آپریشن کے لیے ریڈ زون یا یلو زون قرار دینے کا اختیار ہوگا۔ ریڈ زون میں ڈرون اڑانے کے لیے مرکز اور متعلقہ ایجنسی دونوں کی اجازت ضروری ہوگی جبکہ یلو زون میں ایئر ٹریفک کنٹرول(اے ٹی سی) افسر کی منظوری لازمی ہوگی۔ اس ضابطے کی خلاف ورزی کو سنگین اور ناقابلِ مفاہمت جرم مانا جائے گا، جس کی سزا تین سال تک قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگی۔
ساتھ ہی ہر ڈرون کے لیے تیسرے فریق کا بیمہ بھی لازمی ہوگا۔ اگر ڈرون کے باعث کسی حادثے میں کسی کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کے قانونی وارث کو ڈھائی لاکھ روپے کا معاوضہ بیمہ کمپنی دے گی۔ کسی شخص کے شدید زخمی ہونے کی صورت میں ایک لاکھ روپے کا ہرجانہ ملے گا۔ ہرجانے کے لیے دعویٰ حادثے کے چھ ماہ کے اندر داخل کرنا ہوگا۔ اس کے لیے موٹر حادثہ کلیم ٹریبونل کو دعویٰ اتھارٹی بنایا جائے گا، جس کے پاس سول کورٹ کے اختیارات ہوں گے ۔
بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کے لیے ایک ایئرسپیس میپ تیار کیا جائے گا، جس کے باہر ان کا آپریشن نہیں ہوسکے گا۔ یہ نقشہ ایک مقررہ آن لائن پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا یا اس کی مجاز ایجنسی کو فضائی حدود کے انتظامی نظام کی ذمہ داری دی جائے گی۔
ڈرون کے ذریعے کسی شخص، اسلحہ، خطرناک مواد یا ایسی کسی چیز کو لے جانا ممنوع ہوگا، جس کے دوسرے ذرائع سے لے جانے پر بھی پابندی ہے ۔ ڈرون کو بطور ہتھیار یا کسی جرم میں استعمال کرنا بھی غیرقانونی قرار دیا گیا ہے ۔
کسی مجاز ایجنسی کے ہدایات کی خلاف ورزی پر پہلی بار 50 ہزار روپے جرمانہ یا تین ماہ قید یا دونوں کی سزا ہوگی، چاہے اس جرم کے لیے الگ سزا کا ذکر نہ ہو۔ جرم دہرانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور چھ ماہ قید یا دونوں کا التزام کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے عزم کے ساتھ کام کیا: شاہ

Next Post

یہ کھیل نہیں، پیسوں کا کھیل ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

یہ کھیل نہیں، پیسوں کا کھیل ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.