جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ اور برطانیہ رواں ہفتے اہم معاہدوں کا اعلان کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in عالمی خبریں
A A
امریکہ اور برطانیہ رواں ہفتے اہم معاہدوں کا اعلان کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

لندن، 15 ستمبر (یو این آئی) امریکہ اور برطانیہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے سرکاری دورے کے دوران ٹیکنالوجی اور سول نیوکلیئر انرجی سے متعلق معاہدوں کا اعلان کریں گے ۔
صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو بدھ کے روز ان کے دورہ برطانیہ کے دوران شاہی روایتی تقریبات کے ذریعے خوش آمدید کہا جائے گا، جن میں ایک شاہی بگھی میں سیر، ایک سرکاری ضیافت، فوجی طیاروں کی پرواز (فلائی پاسٹ) اور توپوں کی سلامی شامل ہوگی۔
روئٹرز کے مطابق برطانیہ کو امید ہے کہ وہ ایک تجارتی معاہدے کے تحت اسٹیل پر عائد ٹیرف (محصولات) کو حتمی شکل دے گا۔ برطانوی حکومت کو یہ بھی امید ہے کہ شاہی خاندان کی ”نرم طاقت” صدر ٹرمپ کو متاثر کرے گی، کیوں کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ دفاع، سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں مزید قریبی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔ برطانیہ پہلے ہی ایک سازگار ٹیرف معاہدہ حاصل کر چکا ہے ۔
وزیر اعظم کیئر اسٹارمر جمعرات کو اپنی رہائش گاہ چیکرز میں صدر ٹرمپ کی میزبانی کریں گے ، جہاں وہ یوکرین جیسے معاملات پر مزید قریبی تعاون پر بات کریں گے اور اسٹیل اور ایلومینیم کے لیے وعدہ شدہ کم محصولات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے ۔
اسٹارمر کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنما اس دورے کے دوران ”دنیا کی قیادت کرنے والی ایک ٹیکنالوجی شراکت داری” اور ”ایک بڑے سول نیوکلیئر معاہدے ” پر دستخط کریں گے ۔ ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ برطانیہ-امریکا تعلق دنیا کا سب سے مضبوط رشتہ ہے ۔
ٹیکنوکریٹ اور خود کو سوشلسٹ کہنے والے برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر اور ریپبلکن پارٹی کو مزید دائیں جانب دھکیلنے والے غیر متوقع امریکی سیاست دان ٹرمپ نے اپنے اختلافات کے باوجود ایک اچھا تعلق قائم کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسٹارمر صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سطح پر عائد محصولات میں کمی کے لیے اقتصادی معاہدہ کرنے والے پہلے عالمی رہنما تھے ۔ اس معاہدے کے تحت امریکا نے گاڑیوں، ایلومینیم اور اسٹیل کی درآمدات پر محصولات کم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ گاڑیوں پر ٹیرف کی تفصیلات جون میں طے پا چکی تھیں، تاہم اسٹیل اور ایلومینیم سے متعلق معاہدہ تاحال مکمل نہیں ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فوج کی غزہ میں خون کی ہولی، مزید 53 فلسطینی شہید

Next Post

اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے : غیرملکی ڈاکٹرز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے : غیرملکی ڈاکٹرز

اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے : غیرملکی ڈاکٹرز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.