پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپی یونین کا اسرائیلی وزرا پر پابندیوں اور تجارتی تعلقات محدود کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-13
in عالمی خبریں
A A
یورپی یونین کا اسرائیلی وزرا پر پابندیوں اور تجارتی تعلقات محدود کرنے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

بروسیلز، 12 ستمبر (یو این آئی) یورپی یونین کے قانون سازوں نے غزہ کی جنگ کے پیش نظر 2 اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کی تجویز پیش کی ہے ، جسے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کی جانب سے پیش کردہ اقدامات کی حمایت قرار دیا جا رہا ہے ۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے قانون سازوں نے جمعرات کو 2 انتہا پسند اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کرنے اور غزہ کی جنگ کے پیشِ نظر تجارتی تعلقات محدود کرنے کا مطالبہ کیا، جسے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کی جانب سے پیش کردہ اقدامات کی حمایت قرار دیا جا رہا ہے ۔
یورپی یونین کی سربراہ نے بدھ کے روز یورپی پارلیمان میں اپنے سالانہ خطاب میں کہا تھا کہ وہ ان اقدامات کی تجویز پیش کریں گی اور اب یہ فیصلہ رکن ممالک کے ہاتھ میں ہے ۔
تاہم، اسرائیل کی غزہ جنگ پر یورپی یونین کے 27 ممالک کے درمیان گہری تقسیم کے باعث ان اقدامات کی منظوری مشکل ہوگی۔
یورپی پارلیمان نے کہا کہ اس نے ایک غیر پابند قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے جس میں کمیشن کی صدر کے اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کی دوطرفہ امداد معطل کرنے اور تجارتی معاہدے کو جزوی طور پر معطل کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے ۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل اسموٹریچ اور وزیرِ قومی سلامتی ایتامار بن گویر پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
یورپی یونین پر غزہ کی صورتحال پر زیادہ سخت مؤقف اختیار نہ کرنے پر بڑھتی ہوئی تنقید سامنے آ رہی ہے ۔
فارِن پریس ایسوسی ایشن (ایف پی اے ) نے جمعرات کو اسرائیل کی مذمت کی کہ اس نے تقریباً دو سال سے جاری غزہ جنگ کے دوران غیر ملکی صحافیوں کو آزادانہ رسائی فراہم نہیں کی۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ میں صحافیوں کے قتل کو بند کرے اور غیر ملکی پریس کو آزاد اور خودمختار رسائی دے ۔
ایسوسی ایشن کے 350 سے زائد ارکان اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں غیر ملکی میڈیا اداروں کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسلسل اور ادارہ جاتی تاخیر اسرائیل اور اس کے اتحادیوں پر بدنما داغ ہے ، جو اکثر بنیادی صحافتی آزادیوں کے دفاع میں بولنے سے گریز کرتے ہیں۔
بیان کے مطابق اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ایسوسی ایشن کی غزہ میں داخلے کی درخواست پر بار بار سماعتیں مؤخر کیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ آزاد اور خودمختار رسائی کے لیے دی گئی دوسری درخواست کو ایک سال گزر چکا ہے ۔ مزید کہا گیا کہ عدالت نے ہنگامی صورتحال کے باوجود حکومت کی تاخیر کی درخواستوں کو بار بار قبول کیا اور ایک کے بعد ایک سماعت ملتوی کی۔
ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں فلسطینی صحافیوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ مقامات جہاں وہ عموماً اکٹھے ہوتے تھے ، بمباری کا نشانہ بنے ۔ بیان میں کہا گیا کہ کم از کم 200 صحافی اسرائیلی فائرنگ میں مارے جا چکے ہیں، ان تمام خطرات کے باوجود وہ دنیا کو معلومات پہنچاتے رہتے ہیں، حالانکہ وہ تشدد، بھوک اور بار بار بے گھری کا بھی سامنا کر رہے ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قطری وزیراعظم آج واشنگٹن کا اہم دورہ کریں گے

Next Post

کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو کامغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو کامغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط

کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی'، نیتن یاہو کامغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.