وشاکھا پٹنم، 12 ستمبر (یواین آئی) ڈی پی ورلڈ کے ساتھ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 ٹرافی ٹور کا وشاکھا پٹنم دورہ مکمل ہوا۔
یہ دورہ 7 ستمبر کو اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم سے شروع ہوا، جو ورلڈ کپ کے پانچ مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران – جن میں سکریٹری سنا ستیہ بابو اور جوائنٹ سکریٹری بویالا وجے کمار شامل تھے – نے اس باوقار ٹرافی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاست کی 70 خواتین کرکٹرز ایک ساتھ آئیں اور نئی نسل کے لیے ترغیب کا موقع فراہم کیا۔ اس پروگرام میں شریک افراد کو میڈیا سے گفتگو اور تصاویر کھنچوانے کے مواقع بھی ملے
چھ روزہ دورے کے دوران ٹرافی کو وشاکھا پٹنم کے چند مشہور مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا، جن میں آئی این ایس کوروسورا آبدوز میوزیم، وشاکھا پٹنم بندرگاہ، پرانا شہر، وی ایم آر ڈی اے پارک، جگدمبا جنکشن اور آر کے بیچ شامل ہیں۔ اس دورے کا ایک یادگار لمحہ کیلاس گیری واقع گلاس برج – جو ہندوستان کا سب سے لمبا گلاس اسکائی واک ہے – کا معائنہ تھا







