پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی آر پی ایف کا خط راہل کو دھمکانے کی کوشش: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-12
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 11 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے سابق پارٹی صدر راہل گاندھی کی سیکورٹی کو لے کر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی طرف سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ڈرانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔
جمعرات کو اس خط کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سی آر پی ایف کی طرف سے خط بھیجنے کا وقت اور اسے فوری طور پر عام کرنے کا ارادہ پریشان کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے سیکورٹی پروٹوکول سے متعلق لکھے گئے خط کی ٹائمنگ اور اسے عام کرنے سے سوال اٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ "یہ خط ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مسٹر گاندھی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت سے بی جے پی کی طرف سے ووٹ چوری کے خلاف محاذ کھول رہے ہیں۔ کیا یہ اپوزیشن لیڈر کو دھمکانے کی ایک پردہ پوشی کی کوشش ہے ، جو پہلے ہی ایک اور انکشاف کر چکے ہیں۔ کیا حکومت ان کے ذریعہ سچائی کے سامنے آنے سے خوفزدہ ہے ؟”
سی آر پی ایف کے وی وی آئی پی سیکورٹی چیف سنیل جون نے بدھ کو مسٹر کھرگے کو ایک خط لکھا جس میں مسٹر گاندھی پر سیکورٹی پروٹوکول کی پیروی نہ کرنے کا الزام لگایا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسٹر گاندھی اپنی سیکورٹی کو ‘سنجیدگی سے ‘ نہیں لے رہے ہیں اور بغیر بتائے غیر ملکی دوروں پر جا رہے ہیں۔
سی آر پی ایف نے خط میں اس سال مسٹر گاندھی کے کچھ غیر ملکی دوروں کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ مسٹر گاندھی نے 30 دسمبر سے 9 جنوری تک اٹلی کا دورہ کیا، پھر 12 سے 17 مارچ تک ویتنام، 17 سے 23 اپریل تک دبئی، 11 سے 18 جون تک قطر، 25 جون سے 6 جولائی تک لندن اور حال ہی میں وہ ملائشیا کے چار روزہ دورے پر گئے ۔
غور طلب ہے کہ مسٹر گاندھی کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی حاصل ہے جو ان لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے جنہیں سنگین خطرات کا سامنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آٹوموبائل انڈسٹری میں خود انحصاری کے لیے صنعت ورلڈ اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا – مودی

Next Post

سونیا گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

سونیا گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.