جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں جی ایس ٹی اصلاحات کا بھرپور خیر مقدم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-05
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 4 ستمبر (یو این آئی) ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں چہار طرفہ کٹوتی کے ساتھ ساتھ اس بالواسطہ ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بازار میں کافی تیزی آئے گی۔
ریئل اسٹیٹ ڈیولپر کمپنیوں کی تنظیم ناریڈکو کے قومی صدر جی ہری بابو نے کہا کہ ‘‘جی ایس ٹی کو منطقی بنانے کا یہ قدم کافی اہم ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ ٹیکس نظام کو مزید آسان اور متوازن بنانے کی حکومت کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا یہ واضح عزم ملک کے جی ڈی پی کی حوصلہ افزائی کرے گا اور معیشت پر اعتماد کو بھی مضبوط کرے گا۔’’
انہوں نے کہا کہ اس قدم سے رئیل اسٹیٹ اور متعلقہ صنعتوں کو بڑی راحت ملی ہے ۔ سیمنٹ اور اسٹیل جیسے بڑے تعمیراتی مواد پر کم جی ایس ٹی سے لاگت میں کمی آئے گی اور یہ پروجیکٹوں کو مزید عملی بنائے گا۔ اس سے سب سے زیادہ فائدہ افورڈیبل (کفایتی) ہاؤسنگ کو ہوگا کیونکہ لاگت کم ہونے کے فوائد براہ راست گھر کے خریداروں تک پہنچانے کی کوشش کی جا سکتی ہے ۔ اس سے گھر کی خریداری قابل رسائی ہو جائے گی اور حکومت کے ‘ہاؤسنگ فار آل’ وژن کو تقویت ملے گی۔ ان اصلاحات سے پورے ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر سیکٹر کو فائدہ پہنچے گا۔
مسٹر ہری بابو نے کہا کہ اس فیصلے کا وقت بھی کافی اہم ہے ۔ آنے والے تہواروں کے سیزن کے پیش نظر اس فیصلے سے صارفین کا اعتماد بڑھے گا۔ نئی مانگ کا ابھرنا معیشت کے لیے ایک مضبوط بوسٹر کا کام کرے گا اور خریداروں کو راحت فراہم کرے گا اور ڈیولپرز کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ قدم صارفین، صنعتوں اور ملک کی ترقی کے سفر کے لیے فائدہ مند ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ترقی پسندانہ قدم طویل مدت میں ہندوستان کی معیشت کو رفتار دے گا۔
ہیرانندنی گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر نرنجن ہیرانندنی نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کے لیے ، سیمنٹ اور اسٹیل جیسے اہم تعمیراتی سامان پر جی ایس ٹی کو 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنا ایک تاریخی اصلاح ہے ۔ اس سے اشیا کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی، پروجیکٹوں کی عملداری میں بہتری آئے گی اور ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ خاص طور پر سستے مکانوں کو فائدہ ہو گا کیونکہ تعمیراتی لاگت میں کمی کا فائدہ گھر خریدنے والوں تک پہنچایا جا سکے گا۔ اس سے حکومت کے ‘‘سبھی کے لئے گھر’’ کے وژن کو بھی تقویت ملے گی۔ ٹیکس کی شرحوں میں یہ تبدیلیاں نہ صرف ڈیولپرز بلکہ صارفین، ہاؤسنگ سیکٹر اور ہندوستان کی طویل مدتی ترقی کی کہانی کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ جی ایس ٹی کو معقول بنانے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے صارفین کے لیے دیوالی کا تحفہ ہے اور اس سے معیشت کو اسٹریٹجک فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں کمی سے کھپت کی مانگ میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی سے مارکیٹ پر کافی اثر پڑے گا۔ ان کا اندازہ ہے کہ اس سے ہندوستانی معیشت کو آٹھ فیصد تک بڑھنے میں مدد ملے گی اور ہندوستانی معیشت کے بارے میں دنیا کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ کی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی خطرے میں

Next Post

جی ایس ٹی میں تعلیم اور اسٹیشنری کے سامان میں چوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

جی ایس ٹی میں تعلیم اور اسٹیشنری کے سامان میں چوٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.