بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹر یلیائی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے ٹی 20 کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-03
in کھیل
A A
آسٹر یلیائی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے ٹی 20 کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ملبورن ،2 ستمبر(یو این آئی ) آسٹریلیا کے نامور فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق سٹارک نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ اگلے سال کے آخر سے شروع ہونے والے آسٹریلیا کے ٹیسٹ شیڈول اور 2027 ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 35 سالہ اسٹارک نے یہ فیصلہ اپنی توانائیاں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر مرکوز رکھنے کے لیے کیا ہے تاکہ وہ ان دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہیں۔
اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اسٹارک نے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ میری سب سے بڑی ترجیح رہی ہے۔ میں نے آسٹریلیا کے لیے کھیلا ہر ٹی20 لمحہ انجوائے کیا، خاص طور پر 2021 کا ورلڈ کپ، نہ صرف اس لیے کہ ہم جیتے بلکہ ایک شاندار گروپ اور ٹورنامنٹ کے دوران ہر لمحے سے محظوظ ہوئے۔
اگلے برس 2026 سے آسٹریلیا کو ٹیسٹ کرکٹ میں سخت شیڈول کا سامنا ہوگا جس میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز، جنوبی افریقہ کا دورہ، نیوزی لینڈ کے خلاف چار میچوں کی سیریز، جنوری 2027 میں انڈیا میں پانچ ٹیسٹ میچ، ایم سی جی پر انگلینڈ کے خلاف 150ویں سالگرہ کا میچ اور پھر 2027 کے وسط میں ایشیز شامل ہیں۔
ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا، جہاں آسٹریلیا دفاعی چیمپئن ہوگا۔
اسٹارک گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کسی بھی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں نظر نہیں آئے تھے اور اب انہوں نے باضابطہ طور پر اس فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ البتہ وہ دنیا بھر کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں، خصوصاً انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان کے موقع پر اسٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح رہی ہے اور وہ اس فارمیٹ کو کرکٹ کی اصل پہچان سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلا گیا ہر میچ ان کے لیے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ 2021 کا ورلڈ کپ جیتنا ان کے کیریئر کا یادگار سنگِ میل ہے۔
مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر قابلِ ذکر رہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 65 میچز کھیلے اور 79 وکٹیں حاصل کیں، جس میں کئی یادگار کارکردگیاں شامل ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے خطرناک فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تیز رفتار گیند بازی اور سوئنگ کے ذریعے کئی بڑے بیٹسمینوں کو مشکلات میں ڈالا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹارک کا یہ فیصلہ آسٹریلیا کے لیے مستقبل میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ہوگا، جبکہ نوجوان بولرز کو ٹی ٹوئنٹی میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
35 سالہ اسٹارک نے 2012 میں ڈیبیو کے بعد 65 ٹی20 میچ کھیلے اور اس ٹیم کا حصہ رہے جس نے 2021 میں یو اے ای میں ورلڈ کپ جیتا۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں آخری بار 2024 ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی اور انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ سے چھ ماہ قبل ریٹائر ہو گئے ہیں۔
مچل اسٹارک 79 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی بہترین بولنگ 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 وکٹوں کے عوض 20 رنز تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی ٹرافی ڈبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ نے میکمِلن کو کوچ بنایا

Next Post

افغانستان کی جیت میں راشد خان نے ٹی-20 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بنایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان

افغانستان کی جیت میں راشد خان نے ٹی-20 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بنایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.