جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گوشت اور جانوروں کے کاروبار سے دو کروڑ لوگ وابستہ، ان کا تحفظ ضروری: سراج قریشی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in قومی خبریں
A A
گوشت اور جانوروں کے کاروبار سے دو کروڑ لوگ وابستہ، ان کا تحفظ ضروری: سراج قریشی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی،13اگست (یو این آئی) ملک بھر میں گوشت تاجروں اور جانوروں کے کاروباریوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا جمعیۃ القریش کے صدر اور انڈیا اسلامک کلچرل سنٹرل کے سابق صدر سراج قریشی نے کہا کہ اس کاروبار سے تقریباً دو کروڑ لوگ منسلک ہیں ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک بھر میں خاص طورپر مہاراشٹر میں گوشت اور جانوروں کے تاجروں کے ساتھ جو اندوہناک سانحہ پیش آیا ہے اس سے اس کاروبار سے وابستہ افراد میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے اور ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں حکومت کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گوشت اور جانوروں کے تاجراپنے کاروبار کو پرسکون ماحول میں انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دادا اجیت پوار سے جمعیۃ القریش کے عہدیداران نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے گوشت اور جانوروں کے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی پریشانیوں کو حل کیا جائے گا اور انہوں نے اس ضمن میں حکام کو حکومتی آرڈر بھی جاری کیا ہے ۔
مسٹر سراج قریشی نے کہاکہ گوشت کے تاجر ممنوعہ جانوروں کے گوشت کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ بھینس کے گوشت کا کاروبار کرتے ہیں اس کے باوجود ان کو نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ ان کی گاڑیوں کو لوٹا جاتا ہے ، مارا پیٹا جاتا ہے ، گاڑیوں کو آگ لگادی جاتی ہے اوربعض مرتبہ ان کی ماب لننچنگ بھی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا۔ اس سلسلے میں حکومت کو ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے یاد کیا کہ ایک بار واجپئی جی کی حکومت تھی انہوں نے پارلیمنٹ میں جاکر بیان دیا تھا کہ ہم لوگ (گوشت اورجانوروں کے تاجر) ممنوعہ جانوروں کے گوشت کا کاروبار نہیں کرتے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس وقت اس طرح کے مسائل نہیں تھے ۔
انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں اس طرح کے معاملات بہت پیش آرہے ہیں اور جانوروں اور گوشت تاجروں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ جانورں کو ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں لے جانے پر بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو لاکھ کروڑ روپے کی گوشت کی تجارتی ہوتی ہے اور ہندوستان گوشت بڑا برآمد کنندہ ملک ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کاروبار سے تقریباً دو کروڑ لوگ وابستہ ہیں، ان سے ان کی روزی روٹی چلتی ہے ۔ ان کے مفادات کا ہر حال میں خیال رکھا جانا چاہئے ۔
آل انڈیا جمعیۃ القریش کے جنرل سکریٹری عبدالمجید نے گوشت اور جانوروں کے مفادات میں اٹھائے گئے قدم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ہم لوگ حکومت کے وزراء سے اس ضمن میں ملاقات کررہے ہیں اور گوشت اور جانوروں کے تاجروں کو ہونے والی پریشانیوں سے انہیں آگاہ کر رہے ہیں اور اس کے اچھے نتایج آرہے ہیں۔

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے مہاراشٹر کے انتخابات کا غلط ڈیٹا شیئر کرنے پر سی ایس ڈی ایس کو نوٹس جاری کیا

Next Post

وزیر اعظم کابہار اور مغربی بنگال کا 22 اگست کو دورہ ، مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

وزیر اعظم کابہار اور مغربی بنگال کا 22 اگست کو دورہ ، مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.