جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

الیکشن کمیشن پر راہل کے الزامات بے بنیاد ہیں: رجیجو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-08
in قومی خبریں
A A
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی// پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پوری طرح سے بے بنیاد ہیں۔
مسٹر رجیجو نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر گاندھی نے آج پھر الیکشن کمیشن پر حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے ایک این جی او کی طرف سے کی گئی پیشکش کو دوبارہ دہرایا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے کل سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت یہ فیصلہ نہیں کرے گی کہ کون ہندوستانی ہے اور کون ہندوستانی نہیں ہے ۔ کانگریس عدالت عظمیٰ پر یقین نہیں رکھتی، الیکشن کمیشن کو نہیں مانتی ہے تو وہ کس کو مانتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے کرناٹک کے اسمبلی کے بارے میں آج جو کہا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر بار بار حملے کرنا درست نہیں۔ یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کو واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ وہ بہار میں رائے دہندوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے نام پر لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ پارلیمنٹ میں صرف وہی معاملات اٹھائے جا سکتے ہیں جو قواعد و ضوابط کے تحت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں کھلی بحث کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن ایسے معاملات پر بات کرنا چاہتی ہے جس کے بارے میں کوئی اصول نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی پرانی روایت ہے ۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہاں گھسیٹیں گے تو الیکشن کون کرائے گا۔ اگر حکومت ہند انتخابی اصلاحات کے لیے کوئی قانون بناتی ہے تو ہم اس پر ایوان میں بحث کر سکتے ہیں لیکن ایس آئی آر بالکل مختلف معاملہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کی بات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کے پیچھے ایک این جی او ہے اور مسٹر گاندھی صرف وہی بات کرتے ہیں جو انہیں سمجھا دیاجاتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر مسٹر گاندھی نے آج الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کروا رہا ہے اور اس سلسلے میں کرناٹک کی مہادیو پورہ اسمبلی سیٹ کے ووٹروں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہاں ایک لاکھ سے زیادہ غلط ووٹ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس غلط ووٹ ہونے کے ثبوت موجود ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے وہاں پریزنٹیشن بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام شواہد تقابلی انداز میں اور کافی تحقیق کے بعد جمع کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ینڈ سلائیڈنگ ٹریٹمنٹ کے مجوزہ 357 کروڑ روپے کے کام میں نصف سے زائد مکمل ہوئے : گڈکری

Next Post

جو روسی تیل خریدے گا اس پر ثانوی پابندیاں لگیں گی:ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

جو روسی تیل خریدے گا اس پر ثانوی پابندیاں لگیں گی:ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.