جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا میں اسکولوں میں تعینات باورچیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-31
in قومی خبریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی// کانگریس کے منوج کمار نے بدھ کے روز لوک سبھا میں پردھان منتری پوشن یوجنا کے تحت اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے باورچیوں کی تنخواہ اور سروس کی شرائط کا معاملہ اٹھایا اور ان کی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر منوج کمار نے یہ مسئلہ وقفۂ صفر کے دوران اٹھایا اور کہا کہ باورچیوں سے ہر روز کام لیا جاتا ہے اور انہیں اتوار کو بھی کام پر بلایا جاتا ہے ۔ بہار میں باورچیوں کو صرف 1650روپے ملتے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار روپے مرکزی حکومت فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم بہت کم ہے ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ، انہیں کم از کم 10 ہزارروپے ماہانہ دیئے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں 65 سال کی عمر میں ریٹائر کیا جائے ۔
راشٹریہ لوک دل کے چندن چوہان نے آزادی اظہار کے نام پر سوشل میڈیا کے ذریعے سماج مخالف مواد پیش کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے سپت گیری شنکر اولاکا نے اڈیشہ کے بالاسور میں ایک طالبہ کی خودکشی کا معاملہ اٹھایا اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے انل فیروزیہ نے مطالبہ کیا کہ اجین کے مہاکال مندر کی سیکورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس یا سینٹرل ریزرو پولیس فورس فراہم کرے ۔
سماج وادی پارٹی کے جتیندر کمار دوہرے نے اتر پردیش میں پرائمری اسکول بندکیے جانے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس سے ان اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کی ترقی متاثر ہورہی ہے ۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے دیگر ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں میں کھانا تیار کرنے کے لیے مقرر کیے گئے باورچی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔
عام آدمی پارٹی کے گرمیت سنگھ میت ہیر نے ایک ہی مرکب کی دوائیں مختلف قیمتوں پر دستیاب ہونے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ کمپنیاں من مانی قیمتیں طے کرکے عوام کو لوٹ رہی ہیں۔
بھارت آدیواسی پارٹی کے راج کمار روت نے بانسواڑہ علاقے میں قبائلیوں کے بے گھر ہونے کا مسئلہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ قبائلیوں کو ان کی اصل جگہوں پر رہنے دیا جائے ۔
راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے ہنومان بینیوال نے راجستھان میں بھرتی امتحانات میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اب تک کے پیپر لیک ہونے کے معاملات کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو سے کرائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے اسے روکنے کے لیے نئے قانون بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔
ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے این کے رام چندرن نے انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ نوجوانوں کو اچھی نوکریوں کا لالچ دے کر ملک سے باہر لے جایا جاتا ہے اور وہاں مختلف طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھائی لینڈ میں پھنسے ہوئے ایسے کچھ ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے فوری کوششیں کی جائیں۔
سماج وادی پارٹی کے رام شنکر راج بھر نے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی اچانک موت کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اس کا پتہ لگانا چاہیے کہ لوگوں کی اچانک موت کیوں ہورہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایسے معاملات میں لواحقین کو مناسب مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ متاثرہ کنبہ اپنی روزی روٹی کما سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کی مدت کار میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی: جگت پرکاش نڈا

Next Post

امرت بھارت ٹرین میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں: ویشنو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
کشمیر میں جلد ہی وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: وشنو

امرت بھارت ٹرین میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں: ویشنو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.