ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آپریشن سندور ہمارا عزم اور پاکستان کو فیصلہ کن جواب تھا:جنرل دیویدی 

’آپریشن سندور ،کرگل میں لڑے گئے آپریشن وجے ‘جس میں بھی ہم نے کامیابی حاصل کی ‘اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-27
in اہم ترین
A A
نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں این سی سی کا کردار قابل ستائش : جنرل چوہان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)
سرینگر//
کرگل وجے دیوس کے موقع پر آرمی چیف جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا کہ آپریشن سندور صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ ہندوستان کا پختہ عزم، واضح پیغام اور پاکستان کو فیصلہ کن جواب تھا۔
جنرل دیویدی نے خبردار کیا کہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
فوجی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز دراس میں۲۶ویں کرگل وجے دیوس کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا’’آپریشن سندور ۱۹۹۹میں کرگل میں لڑے گئے آپریشن وجے کے سلسلے کی ایک کڑی تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’سال۱۹۹۹میں ہندوستان نے آپریشن وجے کے تحت ایک مثالی فتح حاصل کی، پاکستانی فوجیوں اور در اندازوں کو بھگا کر برف پوش پہاڑیوں پر ترنگے لہرائے گئے ، اس وقت ہم نے یہ واضح کر دیا کہ کسی کو بھی ہندوستان کی سالمیت اور کود مختاری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔
آرمی چیف نے کہا’’آپریشن سندور کے دوران اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی فوج نے اسی ہمت اور عزم کے ساتھ پاکستان میں دیشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر ایک فیصلہ کن کامیابی حاصل کی‘‘۔
جنرل دیویدی نے پہلگام حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا’’ہندوستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے لیکن پاکستان نے بزدلی کا مظاہر کیا اور ملک کو ایک گہرا زخم دیا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر ملک نے صرف ماتم نہیں کیا بلکہ ایک فیصلہ کن جواب بھی دیا۔
سٹرائیک کے واقعات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا’’۶؍اور۷مئی کی رات ہماری فوج نے پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے۹ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کسی بھی عام شہری کو کوئی گزند نہیں پہنچائی گئی‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ محض ایک جواب نہیں تھا بلکہ ایک واضح پیغام تھا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا‘‘۔
ہندوستانی فوج کی تیاریوں اور تال میل کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’پاکستانی فوج کو ایک کرارا، فیصلہ کن اور بر وقت جواب دیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا’’ہماری فوج اور فضائی دفاع ایک دیوار بن کر کھڑی رہی جسے ڈرون یا میزائل سے توڑا نہیں جا سکتا، اس دوران زمینی، فضائی فوج، سرکاری و غیر سرکاری محکمے اور غیر سرکاری تنظیمیں ملک کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی رہیں‘‘۔
جنرل دیویدی نے کہا کہ کہ جو طاقتیں ہندوستان کی خودمختاری، سالمیت اور عوام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہی ہیں، انہیں مستقبل میں بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’یہ ہندوستان کا نیا نارمل ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم امن پسند قوم ہیں، لیکن کمزور نہیں، ہم پرعزم، چوکس اور ہمیشہ تیار ہیں‘‘۔
مستقبل کے لیے فوج کو مضبوط بنانے کے بارے میں، جنرل دیویدی نے کہا کہ آج کی ہندوستانی فوج نہ صرف جاری چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے بلکہ ہر روز ایک تبدیلی، جدید اور مستقبل پر مبنی طاقت میں تبدیل ہو رہی ہے ۔انہوں نے ’رودرا‘آل آرمز بریگیڈ کے نام سے ایک نئی مربوط جنگی فارمیشن کی تشکیل کا بھی اعلان کیا، جس کی منظوری صرف ایک دن پہلے دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا’’یہ بریگیڈ انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرمرڈ یونٹس، آرٹلری، اسپیشل فورسز، اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کو ایک مربوط اسٹرائیک فورس میں لائے گی، جس کی مدد مربوط لاجسٹکس اور کمبیٹ سپورٹ یونٹس کے ذریعے کی جائے گی‘‘۔
فوج کی جارحانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے کیلئے جنرل دیویدی نے’بھیرو لائٹ کمانڈو بٹالین‘کی تشکیل کا اعلان کیا، جو کہ ایک ایلیٹ سپیشل فورس یونٹ ہے اور سرحدوں پر تیز اور مہلک ضربیں پہنچانے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے ۔
جنرل دیویدی نے کہا’’ہر انفنٹری بٹالین میں ڈرون اور انسداد ڈرون پلاٹون شامل کیے جا رہے ہیں، جب کہ ایک نئی آرٹلری رجمنٹ کو تیار کیا جا رہا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہر آرٹلری رجمنٹ کے پاس ایک جامع بیٹری بھی ہوگی جو ڈرون جنگ میں مہارت رکھتی ہے ، جس سے درست حملوں اور نگرانی کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا کہ فوج کے فضائی دفاع کو بھی دیسی میزائل سسٹم کی شمولیت کے ساتھ تبدیل کیا جا رہا ہے ، جس سے ایک مضبوط ڈھال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیا ڈیجیٹل میڈیا کا عرج پرنٹ میڈیا کا زوال ہے ؟

Next Post

کشمیر میں اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں

کشمیر میں اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.