پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام

 محکمہ خارجہ کے 1350 سے زائد ملازمین برطرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-13
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

واشنگٹن//
ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کی جانب سے ریلیف ملتے ہی امریکا میں نوکری کرنے والے محکمہ خارجہ کے 1350 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بڑے اقدام کے تحت 1350 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ نوٹس کے ذریعے امریکا میں کام کرنے والے 1107 سول سروس ورکرز اور 246 فارن سروس افسران کو برطرفی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس عمل کو "تنظیم نو منصوبہ” قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "امریکا فرسٹ” ایجنڈے کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں سے متعلق کئی دفاتر بند کیے جا رہے ہیں۔ ان دفاتر کے امور اب علاقائی بیوروز کے حوالے کیے جائیں گے۔
محکمہ خارجہ کے اندرونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات سفارتی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے اور ڈومیسٹک آپریشنز کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ضروری افعال، یکساں نوعیت کے کام انجام دینے والے دفاتر، اور زائد ملازمین والے یونٹس کو بند کر کے وسائل کی بچت کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے اعلان کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ درجنوں ملازمین لابی میں اکٹھے ہوئے اور اپنے فارغ کیے گئے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور تالیاں بجائیں۔ کئی برطرف شدہ ملازمین آبدیدہ ہو گئے اور اپنے سامان سے بھرے باکس تھامے، گلے لگ کر روتے ہوئے ایک دوسرے کو الوداع کہہ رہے تھے۔
ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وان ہولن بھی ان لمحات میں اظہار یکجہتی کے لیے عمارت کے باہر موجود تھے، جہاں محکمہ خارجہ کے اہلکار شکریہ امریکی سفارتکارو” کے پلے کارڈ اٹھائے کھڑے تھے۔
ادھر، برطرف کیے گئے ملازمین کو جاری کی گئی پانچ صفحات پر مشتمل چیک لسٹ میں واضح کر دیا گیا تھا کہ شام پانچ بجے کے بعد انہیں عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور ان کی سرکاری ای میل سروسز بھی بند کر دی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے افراد میں وہ افسران بھی شامل ہیں جو افغان شہریوں کی امریکا منتقلی کے نازک معاملات سنبھال رہے تھے۔ محکمہ خارجہ کے امریکا میں تقریباً 18 ہزار ملازمین ہیں، جن میں سے 3 ہزار کے قریب کو فارغ کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔
ڈیموکریٹک سینیٹر ٹِم کین نے اس اقدام کو امریکی سکیورٹی کے لیے ایک خطرناک ضرب قرار دیا۔ ان کے مطابق، "یہ فیصلہ نہایت مضحکہ خیز اور خطرناک ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چین عالمی سطح پر اپنے سفارتی، عسکری اور تکنیکی اثر و رسوخ کو وسعت دے رہا ہے، روس یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور مشرق وسطیٰ بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔”
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کو محکمہ خارجہ کی ازسرنو تشکیل کا حکم دیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت ان ملازمین کو نکالا جا رہا ہے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ اپنی پالیسیوں سے "غیر وفادار” تصور کرتی ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

Next Post

بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ کا انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
بنگلہ دیش بحران: شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد ہندوستان روانہ

بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ کا انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.