بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز: کرن رجیجو نے حجاج کرام کو رخصت کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-01
in قومی خبریں
A A
انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم :خطبہ حج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//حکومت ہند کی وزارت برائے اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی سرپرستی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامی بندوبست میں شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقدس حج سفر پر روانہ ہونے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج رات 8 بجے سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-3079 کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجوبذات خود موجود تھے ۔ انہوں نے حجاج کرام کو پھولوں کا ہار پہنا کر رخصت کیا۔اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں، ہندوستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جادی نائف الرقاص اور وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کے جوائنٹ سیکریٹری سی پی ایس بکشی بھی موجود تھے ۔
الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے معزز وزیر کا استقبال کیا اور تمام مہمانوں و حجاج کرام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر موصوف نے بھی تمام عازمین حج کو وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے اور اپنی و اپنی وزارت کی جانب سے کامیاب اور پرامن حج سفر کی نیک خواہشات پیش کیں۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے آج کے حج سفر کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ 30 اپریل سے 30 مئی تک جاری رہنے والی سعودی ایئرلائن کی پروازوں میں آج کی پہلی پرواز میں 399 حجاج کرام اور ان کی مدد کے لیے دو اسٹیٹ حج انسپکٹر مدینہ روانہ ہوئے ۔ مدینہ میں آٹھ دن قیام کے بعد انہیں مکہ بھیجا جائے گا اور حج کے بعد ان کی واپسی جدہ سے ہوگی۔
مسٹر عارفی کے مطابق اس سال پچھلے برس کے مقابلے میں دہلی سے دونوں مراحل میں حج پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 30 اپریل سے 15 مئی تک تمام پروازیں مدینہ جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 16 مئی سے 30 مئی تک تمام پروازیں جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے سعودی ایئرلائن کی کل 38 پروازوں کے ذریعے 16000 حجاج کرام حج کے لیے روانہ ہوں گے ۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے باہر سے آنے والے حجاج کے قیام کے لیے رام لیلا میدان میں ائر کنڈیشنڈ حج کیمپ قائم کیا ہے ۔ حج کیمپ سے ایئرپورٹ تک حجاج کرام کو لے جانے کے لیے بھی ائر کنڈیشنڈ بسوں کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ ترکمان گیٹ پر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ”حج منزل” میں عازمین کو سعودی کرنسی ”ریال” کی فراہمی کے لیے مختلف بینکوں اور کرنسی ایکسچینج ایجنسیوں کے کاو[؟][؟]نٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، جہاں مناسب قیمتوں پر حجاج کرام کو سعودی ریال مہیا کیے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کل مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

Next Post

ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.