ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کے متعدد جنگلاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-25
in تازہ تریں
A A
مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

جموں/25اپریل
جموں کے جنگلاتی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔سلامتی عملے نے ادھم پور سے لے کر راجوری، پونچھ، کشتواڑ اور کٹھوعہ تک کئی مقامات پر وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تین مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو مکمل محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
ادھم پور ضلع کے گھنے جنگلات سے فرار دہشت گردوں کے ممکنہ راستوں پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، جبکہ کشتواڑ کے چھاترو، راجوری کے تریاتھ، کٹھوعہ کے لکھن پور اور پونچھ کے لسانہ جیسے حساس علاقوں میں بھی تلاشی مہم کا دائرہ وسیع تر کیا گیا ہے ۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار اور آئی جی پی بھیم سین تُتی کی صدارت میں ضلع ڈوڈہ میں ایک اہم سیکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف اضلاع کے پولیس اور فوجی افسران نے شرکت کی، جہاں حالیہ واقعات کے تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جموں صوبے کے کٹھوعہ، ادھم پور اور کشتواڑ اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سات انکا¶نٹر ہو چکے ہیں، جن میں پانچ دہشت گرد اور پانچ سیکورٹی اہلکار مارے گئے ۔
حکام کے مطابق دہشت گرد چھوٹے چھوٹے گروپوں میں منقسم ہو کر پہاڑی علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں اور ان کی تلاش کےلئے مخصوص حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر نزدیکی پولیس یا فوجی کیمپ کو دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی تعاون دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے نہایت ضروری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی : سابق آرمی چیف

Next Post

سندھ طاس معاہدہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ‘انتہائی غیر منصفانہ دستاویز’ تھا: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
سندھ طاس معاہدہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ‘انتہائی غیر منصفانہ دستاویز’ تھا: عمر عبداللہ

سندھ طاس معاہدہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے 'انتہائی غیر منصفانہ دستاویز' تھا: عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.