منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلگام میں تلاشی آپریشن تیسرے روز

بھی جاری، ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-25
in اہم ترین
A A
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: 26 سیاح ہلاک، درجنوں زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے متعدد جنگلی علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے ممکنہ راستوں پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فوج کی راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اور پیرا کمانڈوز نے بیسرن، آرُو اور پہلگام کے اطراف کے گھنے جنگلات کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے ۔ پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے شہری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے ، جبکہ زمین پر ڈرون کیمروں کی مدد سے سخت نگرانی ہو رہی ہے ۔ تھرمل امیجنگ، نائٹ ویژن، اور ہائی ریزولوشن ڈرونز کے ذریعے رات کے وقت بھی تلاشی آپریشن مستعدی سے جاری ہے ۔علاوہ ازیں، کھوجی کتوں کی کئی ٹیمیں بھی جنگلات میں روانہ کی گئی ہیں جو دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی میں مصروف ہیں۔
سکیورٹی اداروں کا ماننا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گرد پہاڑی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے زمینی، فضائی اور تکنیکی ذرائع کو یکجا کر کے استعمال کیا جا رہا ہے ۔
اس کارروائی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے اعلیٰ افسران نے بھی کل جائے وقوع کا دورہ کیا۔ این آئی اے ٹیم نے جائے واردات سے ممکنہ شواہد، جیسے گولیوں کے خول اور خون کے دھبے کے نمونے اکھٹے کیے ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے مقامی لوگوں سے بارہا اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں، افواہوں سے بچیں اور کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کی فوری اطلاع پولیس یا فوج کو دیں۔
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لشکر طیبہ سے وابستہ ایک چھوٹے گروہ نے انجام دی، جنہیں سرحد پار سے ہدایات موصول ہو رہی تھیں۔
اگرچہ حملے کے بعد وادی میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ، تاہم مقامی لوگوں نے سیاحوں کی بے مثال مدد کی، جس سے پیغام واضح ہوتا ہے کہ وادی کا عام انسان امن، رواداری اور مہمان نوازی کا پیکر ہے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام میں جاری آپریشن محض تلاشی کارروائی نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر سیکیورٹی مشق ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہے ۔ تلاشی کا دائرہ کار وسیع تر ہو رہا ہے اور اس میں ہر ممکن ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔
دریں اثنا پہلگام کے بیسرن علاقے میں پیش آئے ہولناک دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے سیکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ حملہ آوروں یا ان کے سہولت کاروں کے بارے میں کسی قسم کا سراغ حاصل کیا جا سکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں زیر حراست افراد کی فون کالز، لوکیشن ڈیٹا، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کی چھان بین کر رہی ہیں۔
سکیورٹی ایجنسیوں نے اس حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد کے خاکے بھی جاری کر دیے ہیں۔ ان خاکوں کو مختلف مقامات پر چسپاں کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام کیا جا رہا ہے تاکہ عوام ان افراد کی شناخت میں مدد کر سکیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ان افراد کو کہیں دیکھیں یا ان سے متعلق کوئی معلومات رکھتے ہوں تو فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون سے ہی ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔
اس حملے کی تحقیقات میں جموں و کشمیر پولیس، انٹیلی جنس بیورو، قومی تحقیقاتی ایجنسی اور دیگر مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ اب تک جمع کیے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

Next Post

کشمیریوں کا جذبہ انسانیت بے مثال ہے ، ہمیں ہر قدم پر سہارا ملا:سیاحوں کا اظہارِ تشکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیریوں کا جذبہ انسانیت بے مثال ہے ، ہمیں ہر قدم پر سہارا ملا:سیاحوں کا اظہارِ تشکر

کشمیریوں کا جذبہ انسانیت بے مثال ہے ، ہمیں ہر قدم پر سہارا ملا:سیاحوں کا اظہارِ تشکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.