ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم مودی ۱۷ فروری کو کٹرا سے کشمیر کیلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

دہلی سے سرینگر کی دوری ۱۳ گھنٹوں جبکہ کٹرا سے سرینگر تک کا سفر محض تین گھنٹوں میں طے کیا جائے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-12
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی۱۷فروری کو اودھم پور سرینگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کی تکمیل میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہوئے کشمیر کے لئے ٹرین کا افتتاح کرنے والے ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم جموں ڈویڑن سے خصوصی طور پر تیار کردہ وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ برسوں کی لگن، انجینئرنگ کی ذہانت اور انتھک کوششوں کے بعد کشمیر کے ریل رابطے کا دیرینہ خواب بالآخر پورا ہوا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس جلد ہی اس تاریخی روٹ پر چلے گی۔
یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ، ہندوستانی ریلوے نے ملک کے کچھ مشہور پلوں کو عبور کرتے ہوئے متعدد کامیاب آزمائشی رن کیے ہیں۔
۳۳۱میٹر اونچے پل کے ساتھ انجی کھڈ برج انجینئرنگ کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے جبکہ۳۵۹ میٹر کی بلندی پر چناب پل دنیا کا بلند ترین ریلوے پل ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ یہ پل نہ صرف علاقائی رابطے کو بڑھاتے ہیں بلکہ ہندوستان کی تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی طاقت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔
افسر نے کہا’’اس ٹرین کو خاص طور پر کٹرا،سرینگر ریل روٹ پر جموں و کشمیر کے سخت سردی کے حالات میں مؤثر طریقے سے چلانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’اس میں آب و ہوا کے خلاف مزاحمت کرنے والی جدید ٹکنالوجی شامل ہے، جس میں ہیٹنگ سسٹم بھی شامل ہے جو پانی اور بائیو ٹوائلٹ ٹینکوں کو منجمد ہونے سے روکتا ہے‘‘۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ایئر بریک سسٹم کو صفر سے کم درجہ حرارت میں بھی ہموار آپریشن کیلئے بہتر بنایا گیا ہے۔
افسر نے کہا’’وندے بھارت ایکسپریس میں ونڈ شیڈ میں ہیٹنگ عناصر بھی شامل ہیں تاکہ ڈرائیور کے فرنٹ لک آؤٹ شیشے کو خود بخود ڈیفرسٹ کیا جا سکے، جس سے سخت سردی کے حالات میں واضح نظارت کو یقینی بنایا جا سکے، ان خصوصی تبدیلیوں کے علاوہ، ٹرین تمام معیاری وندے بھارت سہولیات پیش کرتی ہے، جیسے مکمل ایئر کنڈیشنڈ کوچ، آٹومیٹک پلگ ڈور، موبائل چارجنگ ساکٹ وغیرہ۔‘‘
وندے بھارت ٹرین دہلی سے سرینگر تک کے۸سو کلومیٹر فاصلے کو صرف ۱۳گھنٹوں میں طے کرے گی۔یہ ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے سرینگر کے درمیان۱۹۰کلو میٹر کے فاصلے کو محض۳ گھنٹوں میں طے کرے گی اور اس دوران یہ ٹرین بعض اہم اسٹیشنوں پر رکے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ کر یہ ٹرین پر عالمی معیار کا سفری تجربہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جغرافیائی اور اقتصادی خلا کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتی ہے ۔
شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو دہلی سے جوڑنے والے دو کامیاب راستوں کے بعد شمالی ریلوے زون کے ذریعے چلائی جانے والی یہ خطے کے لیے تیسری وندے بھارت ٹرین ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ریلوے نے ۲۷۲کلو یٹروں پر محیط اودھم پور، سری نگر، بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو مار کر قتل کردیا

Next Post

وزیر اعلیٰ نے سوپور اور کٹھوعہ واقعات پر وزیر داخلہ سے بات کی :این سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق

وزیر اعلیٰ نے سوپور اور کٹھوعہ واقعات پر وزیر داخلہ سے بات کی :این سی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.