ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارہمولہ میں خانہ کعبہ سے تشبیہ ڈھانچے کی تعمیر پر ایک شخص گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-06
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ میں خانہ کعبہ سے تشبیہ ڈھانچے کی تعمیر پر ایک شخص گرفتار:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر/۶فروری
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے ایک شخص کو خانہ کعبہ سے مشابہ ڈھانچہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت عبدالرزاق لون ساکن واری پورہ کنزر کے طور پر ہوئی ہے جس کو عوامی غم و غصے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق لون نے خانہ کعبہ سے مشابہ ایک ڈھانچہ تعمیر کیا تھا جس کو دوران شب مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر منہدم کر دیا۔
ترجمان نے کہا”ابتدائی انکوائری سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے لہذا اس کی قانونی طریقہ کار کے مطابق ضروری طبی جانچ کی جائے گی اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ سے مطلوبہ احکامات حاصل کرنے کے بعد اسے نفسیاتی ہسپتال منتقل کیا جائے گا“۔
پولیس نے ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر اس واقعہ کے متعلق افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔
پولیس نے کہا”غیر تصدیق شدہ معلومات کی گردش غیر ضروری تناﺅ اور حقائق کی غلط تشریح کا باعث بن سکتی ہے “۔
ترجمان نے کہا کہ افواہ پھیلانے یا بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس ترجمان نے کہا”ہم تمام شہریوں سے امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی درخواست کرتے ہیں“۔
لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی قسم کے خدشات یا مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع سرکاری چینلز کے ذریعے پولیس کو دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں۸فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

کٹھوعہ اور بارہمولہ کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں: وزیر اعلی عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

کٹھوعہ اور بارہمولہ کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں: وزیر اعلی عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.