منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ ریزرویشن کا مسئلہ حل کریں‘ عدالت پر نہ چھوڑیں: محبوبہ مفتی

’ہم اس میں کوئی سیاست نہیں چاہتے لیکن ہم اوپن میرٹ کے طالب علموں کو دیوار سے لگا رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-25
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ‘ محبوبہ مفتی نے منگل کو جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ سے ریزرویشن کے مسئلہ کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو عدالتوں پر چھوڑنا’بہت بدقسمتی‘ ہے۔
محبوبہ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں نے اسمبلی انتخابات میں بڑی تعداد میں نیشنل کانفرنس (این سی) کو ووٹ دیا تاکہ ریزرویشن کو معقول بنایا جاسکے اور کسی کے حقوق چھینے نہ جائیں۔
سرینگر میں آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں محبوبہ نے کہا ’’ہم اس میں کوئی سیاست نہیں چاہتے لیکن ہم اوپن میرٹ کے طالب علموں کو دیوار سے لگا رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے چھ ماہ کا وقت مانگا ہے۔ ان (این سی) کے پاس لداخ کے ایم پی اور ۵۰؍ ایم ایل اے سمیت تین ایم پی ہیں، انہیں چھ مہینے کی ضرورت کیوں ہے؟ انہیں لگتا ہے کہ عدالت کا فیصلہ آجائے گا اور انہیں کچھ نہیں کرنا پڑے گا‘‘۔
جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت ریزرویشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک ایس آر او لاسکتی تھی جیسا کہ انہوں نے ۲۰۱۸ میں کیا تھا جب انہوں نے پوسٹ گریجویشن میں اوپن میرٹ زمرے کے لئے ۷۵ فیصد ریزرویشن کے لئے ایس آر او۴۹ لایا تھا۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’اگر ان چھ مہینوں میں لیکچرر، پولیس وغیرہ کی بھرتی ہوتی ہے تو ان (اوپن میرٹ کیٹیگری کے طلبا) کو کیا ملے گا؟ لہٰذا میں عمرعبداللہ سے اپیل کرتی ہوں کہ اس معاملے کو عدالتوں پر نہ چھوڑیں، آپ کے پاس اختیارات ہیں، آپ کے پاس حکومت ہے، آپ کے پاس ۵۰ ایم ایل اے ہیں، کوئی ایسا راستہ تلاش کریں تاکہ معاشی طور پر کمزور طبقات جن کا اپنا ریزرویشن ہے، متاثر نہ ہوں بلکہ اوپن میرٹ کیٹیگری کے طلبا کو آبادی کے تناسب کے مطابق ان کا حصہ ملنا چاہیے اور انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کا فیصلہ عدالتوں پر چھوڑنا ’بہت بدقسمتی‘ہے۔
محبوبہ کاکہنا تھا’’جب ہم بچوں کو اسکول بھیجتے ہیں، تو ہم ان سے کہتے ہیں کہ وہ سخت محنت کریں اور اپنی ذہانت سے اپنے مقاصد حاصل کریں۔ آج محنت اور ذہانت کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ میرٹ اس وقت سب سے بڑا نقصان بن گیا ہے۔ان کے مواقع کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے‘‘۔
سرینگر سے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی جانب سے پیر کے روز وزیر اعلی ٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں نے پارلیمنٹ انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو یہ سوچ کر ووٹ دیا تھا کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کریں گے یا کم از کم وہ انہیں پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔
محبوبہ نے کہا’’تقریباً ایک سال ہو گیا ہے لیکن ان کے ایک بھی رکن پارلیمنٹ نے اس معاملے پر اپنا منہ نہیں کھولا ہے۔ یہ نیشنل کانفرنس کے ممبران پارلیمنٹ کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں کیونکہ اس وقت جموں و کشمیر میں براہ راست مرکزی حکمرانی تھی۔‘‘ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ون نیشن ون الیکشن بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس۸جنوری کو ہوگا

Next Post

گڈورہ واقعہ:خاتون کی موت کے واقع کی تحقیقات شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post

گڈورہ واقعہ:خاتون کی موت کے واقع کی تحقیقات شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.