اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آر اشون نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-18
in عالمی خبریں
A A
آئی پی ایل آپ کو تجربہ کرنے کا موقع دیتا ہے: اشون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

برسبین// ہندوستان کے لیجنڈری اسپن گیند باز روی چندرن اشون نے بدھ کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے رٹائرمنٹ لے لی۔
آج اشون نے گابا ٹسٹ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بین الاقوامی کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس دوران کپتان روہت شرما بھی ان کے ساتھ تھے۔ رٹائرمنٹ سے قبل اشون کو وراٹ کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھے دیکھا گیا تھا۔ اس دوران کوہلی نے انہیں گلے بھی لگایا۔ اشون ایڈیلیڈ ڈے-نائٹ ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔
اشون نے پریس کانفرنس میں کہا- "یہ ایک بین الاقوامی کرکٹر کے طور پر تمام فارمیٹس میں میرا آخری میچ تھا۔ میرے اندر کرکٹ ابھی باقی ہے لیکن اب میں اسے کلب سطح کی کرکٹ میں دکھانا چاہوں گا۔ میں کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہوا۔ روہت اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بہت سی یادیں ہیں۔ میں بی سی سی آئی اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں کچھ لوگوں کے نام بھی لینا چاہوں گا۔ وہ تمام کوچز جو اس سفر کا حصہ تھے۔ روہت، وراٹ، رہانے، جنہوں نے بہت سے کیچ لیے اور میری وکٹ لینے میں مدد کی۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا بھی شکریہ، مجھے ان کے خلاف کھیل کر ہمیشہ مزہ آیا۔
اشون نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 287 میچ کھیلے اور 765 وکٹیں حاصل کیں۔ اشون ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر ہیں۔ ان سے آگے صرف انل کمبلے ہیں جنہوں نے 953 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آر اشون نے ٹسٹ کرکٹ میں 106 میچوں میں 537 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 37 مرتبہ پانچ وکٹیں اور میچ میں آٹھ مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے 116 ون ڈے میچوں میں 156 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 65ٹی-20 میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک بلے باز کے طور پر اشون نے ٹسٹ کرکٹ میں 3503 رنز بنائے اور کل چھ ٹسٹ سنچریاں بنائیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے نام کل آٹھ سنچریاں ہیں۔ ان کے ون ڈے کرکٹ میں 707 اور ٹی ٹوئنٹی میں 184 رنز ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا نے ہندوستان کو ٹسٹ جیتنے کیلئے 275 رنز کا ہدف دیا

Next Post

پوری ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا، ہماری بیٹنگ لائن شروع میں لڑکھڑا گئی تھی‘ محمد رضوان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
مجھے آف سائیڈ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں ، محمد رضوان کا معین خان کی تنقید پر جواب

پوری ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا، ہماری بیٹنگ لائن شروع میں لڑکھڑا گئی تھی‘ محمد رضوان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.