منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’این سی کانگریس دور حکومت میں دہشت گردی بڑھی‘

۴۰ہزار لوگ مارے گئے ‘دہشت گردی بند ہونے تک پاکستان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے :شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-22
in اہم ترین
A A
این سی کانگریس دور حکومت میں دہشت گردی بڑھی:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

’آج نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے‘
پونچھ//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روز کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور ہزاروں لوگ مارے گئے۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے یہاں۳۵سال حکومت کی، دہشت گردی میں اضافہ ہوا، ۴۰ ہزار لوگ مارے گئے، جموں و کشمیر تین ہزار دن تک بند رہا، یہ آٹھ سال تک اندھیرے میں ڈوبا رہا۔
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے سورن کوٹ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ آپ (کانگریس اور نیشنل کانفرنس) اس کے لئے ذمہ دار ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ یہاں آئے اور لوگوں میں خوف پیدا کیا کہ دہشت گردی جموں خطے پونچھ، راجوری، ڈوڈہ اور پہاڑیوں میں پھیل جائے گی۔’’ لیکن پہاڑیوں میں دہشت گردی لانے کی کسی میں ہمت نہیں ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے‘‘۔
شاہ نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد‘ راہول گاندھی کو بھی سکھوں کے خلاف ان کے بیانات کے لئے نشانہ بنایا۔
مرکزی وزیر نے کہا’’راہول گاندھی ’محبت کی دوکان‘ کی بات کرتے ہیں اور اسی’محبت کی دوکان‘سے وہ دہشت گردی کے احکامات جاری کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی جب تک پاکستان دہشت گردی بند نہیں کرتا۔ بات چیت صرف میرے پہاڑی بچوں کے ساتھ ہوگی‘‘۔
شاہ نے علاقے کے لئے بی جے پی کے انتخابی وعدوں کو بھی دہرایا ’’یہاں (جموں کشمیر) گھر کی سب سے سینئر خاتون کو سالانہ اٹھارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اجولا سے فائدہ اٹھانے والوں کو ۲ سلنڈر مفت دیئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی سلنڈر کی قیمت بڑھا کر ۵۰۰ روپے کردی جائے گی۔ پی ایم کسان کے تحت دی جانے والی سالانہ ۶ہزار روپے کی رقم کو بڑھا کر دس ہزار روپے کیا جائے گا‘‘۔
اس سے پہلے جموں کے مینڈھر میں شاہ نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ ۱۹۴۷ کے بعد سے، پاکستان کے خلاف لڑی جانے والی ہر جنگ میں، اس سرزمین، جموں و کشمیر کے فوجیوں نے ہندوستان کا دفاع کیا ہے۔ ۱۹۹۰ کی دہائی میں جب فاروق عبداللہ کی بدولت دہشت گردی داخل ہوئی تو یہ میرے پہاڑی، گرجر اور بکروال بھائی تھے جنہوں نے بہادری سے سرحدوں پر گولیوں کا سامنا کیا‘‘۔
کانگریس اور نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے منشور‘ جس میں دفعہ ۳۷۰ کو بحال کرنے اور جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ واپس لانے کا وعدہ کیا گیا ہے ‘ کو نشانہ بناتے ہوئے ، شاہ نے کہا’’یہ انتخابات جموں کشمیر میں تین خاندانوں ‘عبداللہ خاندان ، مفتی خاندان اور نہرو گاندھی خاندان کی حکمرانی کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ ان تین خاندانوں نے یہاں جمہوریت کو روک دیا تھا۔ اگر ۲۰۱۴ میں مودی جی کی حکومت نہیں آتی تو پنچایت، بلاک اور ضلع انتخابات نہ ہوتے‘‘۔
شاہ نے کہا’’عبداللہ، مفتی اور نہرو گاندھی خاندان نے ۹۰ کی دہائی سے لے کر اب تک جموں و کشمیر میں دہشت گردی پھیلائی ہے۔ آج نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کو پتھروں کے بجائے لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں‘‘۔
وزیر داخلہ نے مقامی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی شرکت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ مودی جی کی انتھک کوششوں کی وجہ سے آج تقریباً ۳۰ ہزار کشمیری نوجوان مختلف سطحوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں اور اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کر رہے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پی ڈی پی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پیپلز کانفرنس دیگر جماعتیں ہیں جو ۹۰؍اسمبلی نشستوں کے لئے میدان میں ہیں۔
آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا انتخاب ہے۔ رہنماؤں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے امکانات کو بڑھانے کیلئے بھرپور مہم چلائی ہے۔ جموں و کشمیر میں دوسرے اور تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ بالترتیب ۲۵ ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی ۸ اکتوبر کو ہوگی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر کی حمایت کرنے پر منتظر محی الدین کو نوٹس جاری

Next Post

پہلا ہدف ریاستی درجے کی بحالی ‘ باقی باتیں بعد میں دیکھی جائیں گی :کھرگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
پہلا ہدف ریاستی درجے کی بحالی ‘ باقی باتیں بعد میں دیکھی جائیں گی :کھرگے

پہلا ہدف ریاستی درجے کی بحالی ‘ باقی باتیں بعد میں دیکھی جائیں گی :کھرگے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.