جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈنمارک کی وزیرِ اعظم کو مُکّا مارنے والے شخص کو 4 ماہ قید کی سزا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-09
in عالمی خبریں
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

کوپن ہیگن//
ڈنمارک کی خاتون وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن کو سڑک پر اچانک مُکّا مارنے والے پولینڈ کے شہری کو 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو پولینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص کو ڈنمارک کی وزیرِ اعظم پر حملہ کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الگ الگ الزامات پر 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اُس شخص کو اب 4 ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے جبکہ سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر بھی کر دیا جائے گا اور اگلے 6 سال تک اس شخص پر ڈنمارک واپس آنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ شخص کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں، یہ شخص اس کیس کی سماعت سے پہلے اور وزیرِ اعظم پر حملہ کرنے کے بعد سے حراست میں تھا۔
اس شخص پر وزیرِ اعظم کے دائیں کندھے پر مُکّا مارنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے وزیرِ اعظم اپنا توازن کھو بیٹھی تھیں تاہم وہ زمین پر گر نہیں پائی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس شخص نے کوپن ہیگن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دیگر تمام الزامات کا بھی اعتراف کیا تھا، ملزم نے ایک مسافر ٹرین اسٹیشن پر ایک عورت کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں ڈنمارک کی خاتون وزیرِ اعظم 46 سالہ میٹے فریڈرکسن پر دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص نے اچانک حملہ کر دیا تھا۔
حملہ کرنے والا شخص چل کر وزیرِ اعظم کے پاس آیا تھا جس کے بعد اس نے اچانک حملہ کر دیا تھا، حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹے فریڈریکسن 2019ء میں وزیرِ اعظم بنی تھیں، وہ ڈنمارک کی تاریخ کی سب سے کم عمر وزیرِ اعظم ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا، صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم ڈرامائی موڑ اختیار کرگئی

Next Post

’جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اکتوبر سے پہلے بحال کیا جا سکتا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اکتوبر سے پہلے بحال کیا جا سکتا ہے: اٹھاولے

’جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اکتوبر سے پہلے بحال کیا جا سکتا ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.