اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکیہ کو اتحاد سے نکال دیا جائے

اسرائیلی وزیر خارجہ کا نیٹو سے مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-31
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

تل ابیب//
اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے شمالی اوقیانوس کے اتحاد (نیٹو) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحاد میں ترکیہ کی رکنیت ختم کر دے۔ اس مطالبے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
پیر کے روز وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ "ترکیہ کے صدر ایردوآن کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی دھمکیوں اور سنگین خطاب کی روشنی میں (اسرائیلی) وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اپنے سفارت کاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شمالی اوقیانوس ے اتحاد کے تمام ارکان کے ساتھ فوری رابطہ کر کے ترکیہ کی مذمت پر زور دیں اور اسے اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ کریں”۔
اسرائیل کا یہ موقف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کے اتوار کے روز دیے گئے بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ ایردوآن نے کہا تھا کہ ترکیہ اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے جیسا کہ ماضی میں لیبیا اور نگورنو قرہ باخ میں داخل ہوا تھا۔
تاہم انھوں نے اُس مداخلت کی نوعیت واضح نہیں کی جس کے بارے میں وہ بات کر رہے تھے۔
غزہ پر اسرائیلی حملے کے سخت مخالف ایردوآن کا یہ بیان ایک خطاب کے دوران سامنے آیا جس میں انھوں نے ملک میں دفاعی صنعت کو سراہا۔
اپنے آبائی شہر ریزا میں حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اجلاس میں ایردوآن نے کہا کہ "ہمیں نہایت طاقت ور ہونا چاہیے یہاں تک کہ اسرائیل فلسطین میں اس طرح کے بے ہودہ کام نہ کر سکے۔ جس طرح ہم نگورنو قرہ باخ اور لیبیا میں داخل ہوئے تھے بالکل اسی طرح کا کام (اسرائیل کے ساتھ بھی) کر سکتے ہیں”۔
یاد رہے کہ 2020 میں ترکیہ نے لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی وفاق کی حکومت کی حمایت کے لیے اپنی فوج بھیجی تھی۔طرابلس میں قومی یکجہتی کی حکومت کے سربراہ عبد الحميد الدبيبہ کو ترکی کی حمایت حاصل ہے۔
ترکی اس بات کی تردید کرتا ہے کہ نگورنو قرہ باخ کے متنازع علاقے میں آذربائیجان کے فوجی آپریشن میں انقرہ کا کوئی براہ راست کردار ہے۔ تاہم ترکی نے گذشتہ برس بتایا تھا کہ وہ اپنے قریبی حلیف (آذربائیجان) کی سپورٹ کے لیے "تمام وسائل” استعمال کر رہی ہے جن میں عسکری تربیت شامل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے اے پی کے ارکان پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ کمپلیکس میں مظاہرہ، لیفٹیننٹ گورنر کی برطرفی کا مطالبہ

Next Post

برطانیہ میں چاقو حملہ۔ 2 بچے جاں بحق، 6 بچوں سمیت 11 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
دہلی میں آٹو ڈرائیور نے کشمیری طالبہ پر حملہ کرکے زخمی کیا

برطانیہ میں چاقو حملہ۔ 2 بچے جاں بحق، 6 بچوں سمیت 11 زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.