جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

یہ عام بجٹ روزگار، متوسط طبقے پر مرکوز ہے:سیتا رمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-23
in تازہ تریں
A A
اقتصادی سروے ۲۳۔۲۰۲۴:مالی سال ۲۰۲۵ میں حقیقی جی ڈی پی۵ء۶ سے۷ فیصد رہنے کا تخمینہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲۳جولائی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ عام بجٹ 2024-25 روزگار، متوسط طبقے ، انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور ہنر کی تربیت پر مرکوزہے اور انہیں چار ذاتوں غریب، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پرفوکس کیا گیا ہے ۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

لوک سبھا میں مودی حکومت کی تیسری مدت کار کا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا ہے اوران کی قیادت میں اسے تاریخی تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب کیا ہے ۔ عالمی افراتفری کے باوجود، ہندوستان کی اقتصادی ترقی ایک چمکدار استثناءبنی ہوئی ہے اور آنے والے برسوں میں بھی ایسا ہی رہے گا۔

سیتا نے کہا کہ اس بجٹ میں ہم خاص طور پر روزگار، ہنرمندی کی تربیت، ایم ایس ایم ای اور متوسط طبقے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ جیسا کہ عبوری بجٹ میں ذکر کیا گیا ہے ، ہماری توجہ چار اہم ذاتوں، غریب، خواتین، نوجوان، کسان پر مرکوز رہے گی۔

ملک کی ہمہ جہت خوشحالی اور مضبوط ترقی کے راستے کے نو نکات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ نکات ہیں ، زرعی شعبے میں پیداوری اور لچک، روزگار اور ہنر، جامع انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی انصاف، مینوفیکچرنگ اور خدمات، شہری ترقی، توانائی کے تحفظ، بنیادی ڈھانچے ، اختراع، تحقیق اور ترقی اور نئی نسل میں بہتری آئی ہے ۔

سیتا رمن نے کہا”مجھے پانچ اسکیموں کے وزیر اعظم کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے اور پانچ سال کی مدت میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور دیگر مواقع فراہم کرنے کی پہل کی گئی ہے ، جس کا مرکزی خرچہ دو لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ اس سال میں نے تعلیم، روزگار اور ہنر کے لیے 1.48 لاکھ کروڑ روپے کا التزام کیا ہے “۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے ، ہم نے تمام بڑی فصلوں کے لیے اعلیٰ کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا ہے ، جو لاگت سے کم از کم 50 فیصد مارجن کے وعدے کو پورا کرتاہے ۔ پی ایم غریب کلیان انا یوجنا کو پانچ سال کے لیے بڑھا دیا گیا، جس سے 80 کروڑ سے زیادہ لوگ مستفید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی اب بھی ایک شاندار استثناءہے اور آنے والے برسوں میں بھی ایسا ہی رہے گا۔ ہندوستان کی افراط زر کم اور مستحکم ہے اور چار فیصد کے ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ بنیادی افراط زر، یعنی نان فوڈ اور نان فیول، فی الحال 3.1 فیصد ہے ۔ یہ یقینی بنانے کے لئے اقدام کئے جارہے ہیں کہ جلد خراب ہونے والی اشیاءکی فراہمی بازاروں تک فوری اور مناسب طریقے سے ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بونیاراوڑی میں آتشزدگی، کم سے کم دس دکان خاکستر

Next Post

مرکزی بجٹ: تعلیمی شعبے میں 32 فیصد اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
Next Post
’یو این میں لے کر نہرو نے کشمیر کو عالمی مسئلہ بنادیا‘

مرکزی بجٹ: تعلیمی شعبے میں 32 فیصد اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.