جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جو بائیڈن کی دستبرداری پر عالمی رہنماؤں کا زبردست خراج تحسین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-23
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن//
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد عالمی رہنماؤں کی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی قطار لگ گئی ہے، جبکہ ریپبلکنز نے ان سے اپنی مدت ختم ہونے سے قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک خط میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا، جو ایک حیرت انگیز اقدام ہے جس نے 2024 میں وائٹ ہاؤس کی دوڑ کو ختم کر دیا ہے، انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کی نئی امیدوار کے طور پر حمایت کی۔
پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے جو بائیڈن کی دستبرداری پر کہا کہ آپ نے بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں جن کی بدولت پولینڈ، امریکہ اور دنیا محفوظ اور جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ بائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی صدارت کے بقیہ حصے کے دوران مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے بھی بائیڈن کی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میرے دوست نے اپنے ملک، یورپ اور دنیا کے لیے بہت کچھ حاصل کیا۔اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے ان کی دہائیوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بائیڈن کی کئی سال کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ایکس پر لکھا کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں اور وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ اپنے ملک سے ان کی محبت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ صدر کی حیثیت سے وہ کینیڈین باشندوں کے شراکت دار اور سچے دوست ہیں۔ صدر بائیڈن اور خاتون اول کا شکریہ۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ایکس پر لکھا کہ جو بائیڈن کی قیادت اور جاری خدمت کے لئے بے حد شکریہ۔
سابق صدر براک اوباما، جن کے ساتھ بائیڈن نے دو بار نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، نے صدر کی حیثیت سے ان کے ریکارڈ کی تعریف کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھان، گندم اور باجرہ سے کسانوں کی آمدنی نہیں بڑھ سکتی: سروے

Next Post

بحری جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے

بحری جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.