ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شری امرناتھ جی یاترا کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-15
in تازہ تریں
A A
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۱۵اپریل

شری امرناتھ شرائن بورڈ کے اعلان کے ساتھ ہی سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے لئے پیر کے روز رجسٹریشن کرنے کا عمل شروع ہوا۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

بتادیں کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ کے مطابق امسال امر ناتھ جی یاترا 29 جون سے شروع ہو کر 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی اور امسال یہ یاترا 52 دنوں پر محیط ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر سے منتخب شدہ بینک برانچوں پر یاترا کے لئے رجسٹریشن کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پنجاب نیشنل بینک، سٹیٹ بینک اور یس بینک کی 540 شاخوں میں یاترا کے لئے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پنجاب نیشنل بینک، سٹیٹ بینک اور جموں وکشمیر بینک کی 21 شاخوں میں یاترا کے لئے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے ۔

حکام نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر بینک کی جن شاخوں میں رجسٹریشن کی جا سکتی ہے ان میں ڈوڈہ، بخشی نگر، گاندھی نگر، رزیڈنسی روڈ، بھلاور، پونچھ، راجوری، رام بن، کرن نگر، سری نگر، اودھم پور مین اور کشتواڑ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لداخ یونین ٹریٹری میں یاتری لیہہ میں جموں و کشمیر کی بینک شاخ میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 31 برس کی عمر سے کم اور 75 برس کی عمر سے زیادہ افراد کو یاترا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

ادھر جموں میں پیر کے روز منتخب شدہ بینک شاخوں پر رجسٹریشن کرنے والوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔

ایک یاتری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’میں بہت خوش ہوں، اس دن کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے ، میں نے پہلے ہی دن رجسٹریشن کی‘۔انہوں نے کہا’یہاں بینکوں میں تمام سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں، اور دوسرے مقامات پر بھی تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، مجھے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔

ایک بینک عہدیدار نے کہا کہ امسال یاتریوں میں زیادہ ہی شوق دیکھا جا رہا ہے اور رجسٹریشن کے لئے پہلے ہی دن سے عقیدت مندوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے ۔

بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں شری امرناتھ جی یاترا بورڈ کی اتوار کے روز ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں یاترا کے شیڈول فیصلہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق امسال بھی حسب معمول یاترا جنوبی کشمیر کے پہلگام روڈ اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل روڈ سے بہ یک وقت شروع ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارشیں اور برفباری:19 اپریل تک موسم ناسازگار رہنے کی پیش گوئی

Next Post

ہمیں اپنی سرزمین سے اور ایل او سی کے پار بھی اپنے دشمن پر حملہ کرنے کی طاقت ہے:وزیر دفاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ہمیں اپنی سرزمین سے اور ایل او سی کے پار بھی اپنے دشمن پر حملہ کرنے کی طاقت ہے:وزیر دفاع

ہمیں اپنی سرزمین سے اور ایل او سی کے پار بھی اپنے دشمن پر حملہ کرنے کی طاقت ہے:وزیر دفاع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.