ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہاڑی علاقوں میں برف باری‘میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

’مزید بارشوں کا امکان ‘۲۰ سے ۲۴؍اپریل تک موسم خشک لیکن مطلع ابر آلو رہ سکتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-15
in اہم ترین
A A
۱۲ سے ۱۴؍اپریل تک ہلکی بارشوں کا امکان ‘گرمی کا زور ٹوٹ جائیگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف بری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ کے بالائی علاقوں، سونہ مرگ، گریز، بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۰ء۱۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گند میں اس دوران۲ء۱۵ملی میٹر، پہلگام میں۴ء۳۲ملی میٹر‘ کپوارہ میں۶ء۱۱ملی میٹر اور گلمرگ میں۲ء۸ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۱۴؍اور۱۵؍اپریل کو میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۱۶؍اور۱۷؍اپریل کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۱۸؍اور۱۹؍اپریل کو بھی کئی مقامات پر بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۰سے ۲۴؍اپریل تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے ۔
محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے۱۶؍اپریل تک اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں آپریشنز معطل رکھنے کو کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں۱۴؍اور۱۵کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے اور اس دوراب بعض مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۹ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے دو اضلاع میں بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Next Post

تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post

تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.