لاہور//
پاکستان وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے اتوار کو کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آئندہ ورلڈ کپ جیتے گا۔
حال ہی میں منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سنچری کو یاد کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ "یہ ایک لمحہ تھا جب پی ایس ایل کے ایک میچ میں اپنی والدہ کے سامنے سنچری بنانا یاد تھا۔
” انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ کی شکست کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میچ میں افغانستان سے ہارنے کے بعد ہمیں مایوسی ہوئی، میں اس دن سو نہیں سکا۔