منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر‘جموںشاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال‘درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال‘گاڑیوں کو پونچھ سے شوپیاں جانے کی اجازت دی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-09
in اہم ترین
A A
سرینگر‘جموںشاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال‘درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں کے بعد پیر کے روز ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی اور پہلے در ماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے ۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا ہے اور پہلے ناشری سے بانہال کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر، لیہہ شاہراہ پر سری نگر سے کرگل ٹریفک رواں دواں ہے اور ڈرائیور حضرات سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔
قبل ازیں ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم قومی شاہراہ پر بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے ۔
حکام نے لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے س پرہیز کریں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے جموں، سری نگر، رام بن اور اودھم پور میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔
ٹریفک حکام نے قبل ازیں اتوار کی رات قریب گیارہ بجے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خونی نالے کے نزدیک مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔
ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈکوپیر کے روز ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال کیا گیا۔
بتادیں کہ بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے یہ تاریخی روڈ، جو وادی کو جموں کے ساتھ جوڑنے کا دوسرا زمینی ذریعہ ہے ، کچھ عرصے سے بند رہا۔
حکام کے مطابق تاریخی مغل روڈ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر پچھلے ایک ماہ سے کام جاری تھا۔انہوں نے کہاکہ پیر کے روز اس شاہراہ پر ٹریفک کو کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔
متعلقہ محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لگ بھگ تین ماہ تک بندرہنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مغل شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دے دی۔
عہدیدارنے کہا’’پہلے مرحلے پر گاڑیوں کوپونچھ سے شوپیاں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی اورجوں جوں موسم میں بہتری آئے گی شاہراہ پر دونوں جانب ٹریفک کو بحال کیا جائے گا‘‘۔
سینئر عہدیدار نے مغل شاہراہ پرسفر کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر من وعن عمل کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۰سے۱۵؍اپریل تک موسم نا سازگار رہنے کا امکان

Next Post

رام بن ضلع کے سناسر میں کھلا ٹیولپ باغ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکزبن رہا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
باغ گل لالہ مارچ کی۲۳تاریخ سے سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا‘تیاریاںعروج پر

رام بن ضلع کے سناسر میں کھلا ٹیولپ باغ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکزبن رہا ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.