پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روسی کنسرٹ ہال فائرنگ میں 143 ہلاکتیں؛ چاروں حملہ آور عدالت میں پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-26
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

ماسکو///
تین روز قبل روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں 4 حملہ آوروں نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے تاہم اب سیکیورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے ان کی شناخت ظاہر کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چاروں حملہ آور کنسرٹ ہال میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد سفید رنگ کی رینالٹ کار میں فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔
روسی رکن پارلیمنٹ الیگزینڈر کھنشٹین کے بقول پولیس نے ماسکو سے تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر برائنسک کے علاقے میں حملہ آورن کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ مقابلے میں دو حملہ آور گرفتار اور دو فرار ہو گئے۔
بعد ازاں روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے اعلان کیا کہ حملے کی تحقیقات کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں چار حملہ آور بھی شامل ہیں جب کہ بقیہ ان کے سہولت کار ہیں۔
ان چاروں حملہ آوروں کی شناخت 19 سالہ محمد صبیر، 25 سالہ شمس الدین فریدونی، 30 سالہ سید اکرامی مرادلی، اور 32 سالہ دلیر دزون مرزویف کے سے ہوئی ہے۔ ان سب کا تعلق تاجکستان سے ہے۔
روسی سیکیورٹی فورسز نے چاروں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کردیا جن میں سے 3 پر فرد جرم عائد کرکے چاروں کو 22 مئی تک پولیس کی کسٹڈی میں دیدیا گیا۔ ان ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
قبل ازیں حملے کے فوری بعد سب سے پہلے امریکا نے حملوں کا ذمہ دار داعش خراسان کو ٹھہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 2 ہفتوں قبل ہی روس کو اس حملے سے آگاہ کردیا تھا۔
داعش نے بھی حملے کی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چاروں نقاب پوش حملہ آورں کی تصاویر اور حملے کی ویڈیو بھی جاری کی تھیں۔
اس کے برعکس روس نے امریکا اور پھر داعش کے ان دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا بلکہ صدر ولادیمیر پوٹن نے بتایا تھا کہ حملہ آور یوکرین فرار ہونے کی کوشش کے دوران عین اُس وقت پکڑے گئے جب وہ سرحد پار کر رہے تھے۔
روس کی جانب سے یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ امریکا اس حملے میں کسی کو دانستہ ملوث کرکے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن ہم تحقیقات کے مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔آج ہی امریکا نے اپنے مؤقف کو دہرایا ہے کہ روس پر حملے نے ایک بار پھر داعش کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائی کی ضرورت کی یاد دہانی کرائی ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے جس داعش خراسان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے وہ افغانستان، پاکستان، ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں اپنی خلافت قائم کرنا چاہتی ہے۔
نیو یارک میں مقیم انسداد دہشت گردی کے تجزیہ کار کولن کلارک نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش خراسان گزشتہ 2 برسوں سے روس پر کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
تجزیہ کار کولن کلارک کے بقول داعش افغانستان، چیچنیا اور شام میں روسی فوجیوں کی کارروائی سے ناراض ہے اور صدر ولادیمیر پوتن پر مسلمانوں کا خون بہانے کا الزام عائد کرتی ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے حملہ آروں کے یوکرین فرار ہونے یا کسی بھی طرح ملوث ہونے کے روسی الزامات کو مضحکہ خیز اور بالکل بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر تیار

Next Post

فجی جزائر کے علاقے میں 5.4شدت کا زلزلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

فجی جزائر کے علاقے میں 5.4شدت کا زلزلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.