منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

موقع تھا لیکن انتظامیہ ایک ساتھ الیکشن نہیں چاہتی :عمر

’۳۰ستمبر سے پہلے ایک بار پھر لوگوں کے ہاتھوں میں ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-20
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی الیکشن منعقد کرانے کا موقع تھا لیکن موجودہ انتظامیہ ایسا نہیں چاہتی ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق۳۰ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے جس کے بعد اقتدار ایک بار پھر لوگوں کے ہاتھوں میں آئے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
این سی نائب صدرنے کہا’’جموں کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کا اچھا موقع تھا لیکن موجودہ انتظامیہ نہیں چاہتی ہے وہ اقتدار نہیں چھوڑنا چاہتی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’چیف الیکشن کمشنر نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ الیکشن کے لئے تیار ہیں باقی سیاسی جماعتیں بھی تیار ہیں لیکن موجودہ انتظامیہ یہ کہہ کر روک لگا رہی ہے کہ ان کو سیکورٹی فورز کی زیادہ ضرورت ہے ‘‘۔
عمر نے کہا’’اس صورتحال میں میں کہتا ہوں کہ اتر پردیش، بہار جیسی باقی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نہیں ہو رہے ہیں اگر آج یہاں انتخابات ایک ساتھ نہیں کر سکو گے تو جب باقی ریاستوں میں یہ الیکشن ہوں گے تو تب سیکورٹی فورسز کہاں سے آئیں گے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق۳۰ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے جس کے بعد اقتدار ایک بار پھر لوگوں کے ہاتھوں میں آئے گا۔
لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’ابھی صرف تین امیدواروں کا اعلان ہوا ہے باقی کسی نے نہیں کیا ہے جب وہ اعلان کریں گے تو ہم بھی امیدواروں کا اعلان کریں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق:پولیس

Next Post

پی اے جی ڈی کا وجود ابھی بھی قائم ہے :فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق

پی اے جی ڈی کا وجود ابھی بھی قائم ہے :فاروق عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.