ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ‘لوگوں میں خشی کی لہر

میدانی حصوں میں بوندا بانی ‘مغل روڈ کے علاوہ سرینگر لہیہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-27
in اہم ترین
A A
سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سیاحتی مقام گلمرگ، دودھ پتھری، سونہ مرگ کے علاوہ شوپیاں، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے۔
ہلکی برفباری ہونے سے خشک موسم کا خاتمہ ہوا۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی، جس سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی، بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔
ادھر ضلع شوپیاں کے ہیرپوہ علاقے میں برفباری سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی بلکہ غیر ریاستی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔ ضلع کے ہیرپوہ علاقے میں ہوئی برفباری سے مقامی و غیر ریاستی سیاح کافی لطف اندوز ہوئے ہے۔غیر ریاستی سیاحوں کے مطابق برف دیکھ کو وہ بہت خوش ہوئے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کشمیر آنا ایک الگ ہی مزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوئے جب انہوں نے پہلی بار برف کو گرتے ہوئے دیکھا۔تازہ برف باری سے کسانوں نے کسی حد تک راحت کی سانس لی ہے اور یہ تمنا کررہے ہیں کہ میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی۔
شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ اور سرینگر ‘ لیہہ شاہراہ پر برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر ، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
حکام نے سرینگرلیہہ قومی شاہراہ کے زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا نے کہ سرنگر سونہ مرگ روڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ زوجیلا پاس میں تازہ برف باری کے پیش نظر سرینگر سونمرگ گمری شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔وہیں بیکن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نے سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو سرینگر،لیہہ شاہراہ کو پھر سے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے بعض پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۶ جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۷جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری ہوسکتی ہے۔
موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ۲۸سے۳۱جنوری تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے۳فروری تک بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا ہوسکتی ہے۔انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر ۲۸سے۳۱ جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا ٹاپ، راز دان ٹاپ اور زوجیلا ٹاپ پر ٹریفک متاثر ہوسکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ پریڈ میں کشمیر کے کشیدا سے کیرالہ کی کاساووا‘ ۱۹۰۰ساڑیاں نمائش کے لیے پیش

Next Post

وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریب پر امن طور منعقد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post

وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریب پر امن طور منعقد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.