ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کا جنگجو مخالف ’آپریشن سرو شکتی‘….مقصد پیر پنجال کے آر پار دہشت گردی کی بحالی کی کوششوں کو روکنا ہے

سرینگر کی چنار کور اور نگروٹہ کی وائٹ نائٹ کور بیک وقت آپریشن کریں گی:ذرائع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-14
in اہم ترین
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
جموںکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ہندوستانی فوج آپریشن ’سرو شکتی‘ شروع کر رہی ہے، جہاں سیکورٹی فورسز مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پیر پنجال پہاڑی سلسلوں کے دونوں طرف سرگرم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔
حالیہ دنوں میں‘پاکستانی پراکسی دہشت گرد گروہوں نے پیر پنجال رینج کے جنوب میں خاص طور پر راجوری پونچھ سیکٹر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی ہے، جہاں دہشت گردوں کے حملوں میں تقریباً۲۰ فوجی مارے گئے ہیںَتازہ ترین واقعہ۲۱ دسمبر کو ہوا، جب وہاں ڈیرہ کی گلی کے علاقے میں چار فوجی مارے گئے تھے۔
سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ آپریشن ’سرو شکتی‘ پیر پنجال رینج کے دونوں اطراف سے مشترکہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کیلئے ہوگا جہاں سرینگر میں قائم چنار کور اور نگروٹا ہیڈکوارٹر والی وائٹ نائٹ کور بیک وقت آپریشن کریں گی۔
ذرائع نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ، سی آر پی ایف ، اسپیشل آپریشن گروپ اور انٹیلی جنس ایجنسیاں مرکز کے زیر انتظام علاقے ، خاص طور پر راجوری پونچھ سیکٹر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے پاکستانی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قریبی تعاون سے کام کریں گی۔
توقع ہے کہ یہ آپریشن ’آپریشن سرپ وناش‘کی طرز پر ہوگا جو۲۰۰۳میں پیر پنجال رینج کے جنوب میں انہی علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے حال ہی میں کہا تھا کہ۲۰۰۳کے بعد سے اس علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیاں تقریبا ختم ہو چکی تھیں، لیکن مغربی دشمن اب اسے وہاں بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فوجی سربراہ نے شمالی کمان کے ساتھ کور کمانڈرز کے ساتھ ان دہشت گردوں کے خطرے سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔
اودھم پور میں آرمی ہیڈ کوارٹر اور ناردرن آرمی کمانڈ کے ذریعہ قریبی نگرانی میں یہ کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں اور اس کی منصوبہ بندی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، فوج ، خفیہ ایجنسیوں سمیت اندرونی اور بیرونی ایجنسیوں ، ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کے پولیس عہدیداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیکورٹی میٹنگ کے فورا بعد کی گئی تھی۔
شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے دہشت گردوں کے خلاف مربوط کارروائی کیلئے جموں اور کشمیر دونوں علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگیں کیں۔
بھارتی فوج نے راجوری پونچھ سیکٹر میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔خطے میں انٹیلی جنس سیٹ اپ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی شمولیت کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔
سکیورٹی فورسز کو ان علاقوں میں دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے مقامی حمایت کا بھی یقین ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کرشنا گھاٹی علاقے میں فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے کی اشتعال انگیزی کے باوجود فوجیوں نے جوابی فائرنگ نہیں کی کیونکہ وہاں بہت سارے شہری موجود تھے۔
۲۱دسمبر کو انکاؤنٹر کے بعد عام شہریوں کی ہلاکت میں اپنے ہی افسروں اور جوانوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی طرف سے شروع کی گئی تیز رفتار کارروائی سے بھی مدد ملی ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزارت اطلاعات و نشریات کے۳۰ ؍افسران کو ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی

Next Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا مژھل سیکٹرکا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا مژھل سیکٹرکا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.