ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر اسمبلی میں خواتین کی ۳۳ فیصد ریزرویشن کی بل پارلیمنٹ میں منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in اہم ترین
A A
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے۳۳فیصد ریزرویشن کے انتظامات، جموں و کشمیر اور پڈوچیری اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دینے سے متعلق دو بلوں کو پیر کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان مختصر بحث کے بعد صوتی ووٹ سے منظور کر دیا گیا۔
یہ دونوں بل لوک سبھا سے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔ اس طرح اب ان پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے ۔ دوسری بار ملتوی اور کھانے کے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔
زبردست شور شرابے کے درمیان چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسری ترمیم) بل ۲۰۲۳؍اور مرکز کے زیر انتظام حکومت (ترمیمی) بل ۲۰۲۳پیش کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کا نام پکارا۔ مسٹر رائے نے ہنگامہ آرائی کے درمیان یہ دونوں بل ایوان میں پیش کئے ۔
جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ۲۰۱۹میں ترمیم کی گئی ہے ۔ اب اس میں ترمیم کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کی تمام منتخب نشستوں کا ایک تہائی خواتین کے لیے ریزرو کرنے کا التزام کیا گیا ہے ۔ یہ ریزرویشن اسمبلی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی نافذ ہوگا۔
یونین ٹیریٹری گورنمنٹ (ترمیمی) بل۲۰۲۳کو یونین ٹیریٹری گورنمنٹ ایکٹ۱۹۶۳میں ترمیم کرنے کے مقصد سے لایا گیا ہے ۔ یہ قانون ساز اسمبلیوں کے قیام اور بعض مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وزراء کی کونسل کی تشکیل کا انتظام کرتا ہے ۔ یہ ترمیم پڈوچیری اسمبلی کی تمام منتخب نشستوں میں سے ایک تہائی خواتین کے لیے محفوظ کرنے کا انتظام کرتی ہے ۔ اس کا اطلاق اسمبلی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔
چیئرمین نے ان دونوں بلوں پر ایک ساتھ بحث کا آغاز زبردست شور شرابہ کے درمیان کیا۔ اس دوران ۱۳؍ارکان نے مختصر بحث میں حصہ لیا جو۱۰منٹ تک جاری رہی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی تیاری کی جانی چاہئے ۔ تیلگو دیشم پارٹی کے کناکامیدلا رویندر کمار نے بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔
اس کے بعد رائے نے ان دونوں بلوں کو پاس کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایوان نے ان دونوں بلوں کو ایک ایک کرکے صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔ لوک سبھا ان دونوں بلوں کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے ۔ اس طرح ان پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں آل پارٹی میٹنگا سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ

Next Post

بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.