اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا غزہ میں بھرپور زمینی آپریشن کا فیصلہ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 3700 ہوگئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-21
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

یروشلم//
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین اور وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے وزیردفاع یووگیلینٹ نے “جنگ طویل اور سخت” ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے فوج سے کہا ہے کہ ’’آپ غزہ کو دور سے دیکھتے ہیں، اب آپ اندر سے دیکھیں گے‘‘۔
انہوں نے غزہ میں زمین کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’جنگ طویل اور سخت ہوگی‘‘۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فتح کا وعدہ کرتے ہوئے سرحد کے قریب فوجیوں کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو جاری کی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ جیتنے کے لیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی کی فضائی کاررائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تقریباً 369 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق الشفا اسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کواٹرز کے قریبی علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں پر بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 40 افراد کو شہید کردیا۔ غزہ میں دیرال بلاح میں بھی ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 10 فلسطین شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک غزہ اور مغربی علاقوں میں ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی، جن میں 1000 بچے جبکہ 400 سے زائد خواتین و لڑکیاں شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے الجزیرہ نے لکھا کہ ’اسپتال پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں مزید 437 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 7 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک ہزاروں فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں‘۔
علاوہ ازیں ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے لیے ایندھن سمیت دیگر امداد سامان بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹرک مصر اور غزہ کی سرحد کے قریب موجود ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ 5 امدادی ٹرک غزہ اور مصر کی سرحد کے درمیان کھڑے ہیں، ہمارے ٹرک غزہ جانے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں علاقوں میں مسلسل بمباری کے بعد اسپتال میں زخمیوں کے علاج کے لیے درکار وسائل ختم ہوگئے ہیں۔ صورتحال اس قدر بدترین ہوچکی ہے کہ طبی عملہ بھی رو پڑا۔
ایک نرس نے کہا کہ طبی عملہ اور ڈاکٹرز بے بس ہیں، اسپتال میں ادویات ہیں اور نہ ہی بیڈز جبکہ زخمیوں کے علاج کی بھی جگہ نہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ادویات کے قلت کے باعث اسپتالوں میں ڈاکٹرز مریضوں کو بے ہوش کیے بغیر آپریشن کرنے پر مجبور ہیں جبکہ مردہ خانوں میں جگہ بھی ختم ہوگئی ہے اور مختلف علاقوں میں شہید فسلطینیوں کی اجتماعی تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Next Post

امریکی صدر نے حماس اور پیوٹن کو ایک جیسا قرار دیدیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

امریکی صدر نے حماس اور پیوٹن کو ایک جیسا قرار دیدیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.