پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کے اقدامات فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے: محمود عباس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-17
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کے ساتھ معاہدے موجود ہیں، لیکن اسرائیل ان پرعمل نہیں کرتا: محمود عباس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

غزہ//
فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کے روز کہا ہے کہ حماس کی پالیسیاں اور اقدامات "فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے”۔
محمود عباس نے اتوار کی رات وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے فون پر گفتگو میں کہا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی پالیسیاں اور پروگرام فلسطینی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب صدر عباس نے اس طرح کے بیانات دیئے ہیں۔ یہ بیانات سات اکتوبر کے بعد غزہ کے محاذ پر شروع ہونے والی جنگ کے تناظر میں دیے گئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کےحملوں میں اب تک 1500 اسرائیلی ہلاک جب کی تین ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 9000 سے زائد زخمی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
محمود عباس نے گذشتہ جمعے کو عمان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات سے قبل دونوں جانب سے شہریوں کے قتل کی مذمت کی تھی۔
وینزویلا کے صدر کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے محمود عباس نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو بے گھر کرنے کو فلسطینی قوم کی دوسری ’نکبہ‘ قرار دیا۔
اس موقعے پر صدر محمود عباس نے "دونوں طرف سے شہریوں کے قتل کو مسترد کرتے ہوئے حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کی طرف سے شائع کردہ بیان کے مطابق محمود عباس نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے تشدد ترک کرکے بین الاقوامی قانونی اور معاہدوں پر عمل درآمد کرانے پر زور دیا تھا۔
فون پر گفتگو کرتے ہوئے محمود عباس نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف "اسرائیلی جارحیت روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف وینزویلا کے صدر نےفلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف وینزویلا فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔
مادورو نے اسرائیل کی طرف سے شہری آبادی کے خلاف شروع کیے گئے اندھا دھند حملوں کی مذمت کی جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی حدود کو پامال کررہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برسلزمیں آزادی پسند تنظیموں کا فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Next Post

فلسطین میں صورتحال بگڑی تو خاموش نہیں رہیں گے، ایران

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
عالمی خبریں

کیف پر اگلے کئی روز تک فضائی حملوں کا خطرہ ہے: امریکی سفارتخانہ

2025-05-12
شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

فلسطین میں صورتحال بگڑی تو خاموش نہیں رہیں گے، ایران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.