منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ‘ جنگجو ہلاک‘دو زخمی

اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-12
in اہم ترین
A A
نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ‘ جنگجو ہلاک‘دو زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مستعد فوجی اہلکاروں نے۱۰جولائی کی رات کو نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیر اور منگل کی د رمیانی شب فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا ۔
ترجمان کے مطابق الرٹ فوجی اہلکاروں نے ملی ٹینٹوں پر نظر گزر رکھی اور جوں ہی وہ بھارتی حدود میں داخل ہوئے تو فوج نے انہیں للکارا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
دفاعی ترجمان کے مطابق فوج اور ملی ٹینٹوں کے درمیان کافی دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس دوران ایک ملی ٹینٹ ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گھنے جنگل کی طرف بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے نوشہرہ سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
ترجمان نے کہا کہ خراب موسمی صورتحال کے باوجود بھی فوج نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رکھا اور پیر اور منگل کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز کو اس وقت کامیابی ملی جب جنگجووں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ۔ان کے مطابق جاں بحق ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کی گئی اوراس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ گھنے جنگل میں تلاشی آپریشن کے دوران فینسنگ کے نزدیک خون کے نشانات پائے گئے اور ممکنہ طورپر زخمی ملی ٹینٹ گھنے جنگل کا فائدہ اٹھا کر اس پار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ کے قبضے سے ایک رائفل، تین میگزین‘۱۷۵گولیوں کے راؤنڈ، نو ایم ایم پستول، دو پستول میگزین‘۱۵گولیوں کے راونڈ، چار ہینڈ گرنیڈ، کھانے پینے کی اشیاء اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ نوشہرہ سیکٹر میں تعینات فوج نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناد یا ۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کا مقصد راجوری میں امن و امان کو خراب کرنا مقصود تھا۔ ان کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج چوبیس گھنٹے چوکس ہے اور مستقبل میں اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جمعرات کو سائبر تکنیکوں سے حفاظت پرشاہ کانفرنس سےافتتاحی سیشن سے وفاقی وزیر داخلہ خطاب کریں گے

Next Post

قومی شاہراہ بحال ‘۵۵۰۰ امرناتھ یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
حریت کانفرنس ختم ہو چکی ہے :دلباغ

قومی شاہراہ بحال ‘۵۵۰۰ امرناتھ یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.