منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے تین اضلاع میںاین آئی اے کے چھاپے

ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا ‘ ترجمان کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-12
in اہم ترین
A A
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے منگل کے روز جموںکشمیر میں سرگرم پاکستان حمایت یافتہ نئی ملی ٹینٹ تنظیموں کے خلاف ایک بارپھر کریک ڈاؤن شروع کیا۔
این آئی اے نے کشمیر کے تین اضلاع اننت ناگ ، شوپیاں اور پلوامہ میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے جس دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے شوپیاں ، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے ۔
ترجمان نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے کالعدم ملی ٹینٹ تنظیموں کی نو تشکیل شدہ ذیلی شاخوں سے وابستہ ہائبرڈ ملی ٹینٹوں ‘بالائی ورکروں اور سہولیت کاروں کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے ۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں دہشت گردی ، تشدد اور تخریب کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے ان افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ سٹکی بم ، آئی ای ڈیز ،فنڈز ، نشہ آور اشیائاور اسلحہ وگولہ بارود کو جمع اور تقسیم کرنے میں مذکورہ افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔
این آئی اے نے ملی ٹینٹ سازش کیس۲۱جون۲۰۲۲کو درج کیا تھا اور اس کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر میں سٹکی بم، آئی ای ڈیز اور چھوٹے ہتھیاروں وغیرہ سے پرتشدد دہشت گردانہ حملے کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے سازشیں رچانا بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیمیں جموںکشمیر امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی خاطر مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی اور راغب کرنے اور بالائی ورکروں کو متحرک کرنے میں بھی مصروف ہیں۔
این آئی اے ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ اس سازش کے پیچھے پاکستان میں مقیم لوگ دہشت پھیلانے اور تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وادی کشمیر میں اپنے ایجنٹوں اور کارکنوں کو اسلحہ وگولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، منشیات وغیرہ پہنچانے کی خاطر ڈرون کا بھی استعمال کر رہے تھے ۔
جن ذیلی ملی ٹینٹ تنظیموں کے خلاف تحقیقات جاری ہے ان میں ٹی آر ایف، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ جموں وکشمیر، مجاہدین غزوتہ الہند، جموں وکشمیر فریڈم فائٹرس، کشمیر ٹائیگرس ، پی اے اے ایف وغیرہ شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مذکورہ ذیلی تنظیمیں کالعدم دہشت گرد گروپوں جن میں لشکر طیبہ، جیش، حزب المجاہدین، البدر، القاعدہ اور دوسری تنظیمیں شامل ہیں کے ساتھ وابستہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

Next Post

جمعرات کو سائبر تکنیکوں سے حفاظت پرشاہ کانفرنس سےافتتاحی سیشن سے وفاقی وزیر داخلہ خطاب کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ

جمعرات کو سائبر تکنیکوں سے حفاظت پرشاہ کانفرنس سےافتتاحی سیشن سے وفاقی وزیر داخلہ خطاب کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.