منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا:جموں بیس کیمپ سے یاترا تیسرے روز بھی معطل

وادی کے موسم میں بہتری کے بعد بالتل بیس کیمپ سے یاترا بحال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-11
in اہم ترین
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ پیر کو مسلسل تیسرے روز بھی معطل رہا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ پیر کو بھی معطل رہا۔
ذرائع نے کہا کہ جموں میں خاص طور پر بھگوتی نگر بیس کیمپ پر زائد از۶ہزار یاتری درماندہ ہیں جبکہ زائد از۵ہزار یاتری ضلع رام بن کے چندر کوٹ میں درماندہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی یاتریوں کے کسی بھی جھتے کو کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے یاتریوں کا جموں میں آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کچھ یاتریوں کو ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور اور کچھ کو سانبہ میں رکھا جا رہا ہے تاکہ جموں میں یاتریوں کے رش کو کم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد ہی یاتریوں کو کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
دریں اثنا درماندہ یاتریوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے تمام تر اقدام کئے جا رہی ہیں۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور دیگر اعلیٰ افسران صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور یاتریوں کو سیولہات بہم پہنچانے کے اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ادھر کشمیر میں ننون پہلگام بیس کیمپ سے اتوار کی دوپہر سے جبکہ بالتل بیس کیمپ سے پیر کی صبح یاترا بحال ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک قریب ایک لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے ۔
اس دوران موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شری امرناتھ جی یاترا پیر کی صبح بالتل بیس کیمپ سے بھی بحال ہوگئی۔
بتادیں کہ ناساز موسمی حالات کے پیش نظر یاترا جمعہ کے روز معطل کر دی گئی تھی تاہم ننون پہلگام بیس کیمپ سے اتوار کی دوپہر سے ہی یاترا بحال ہوئی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بالتل بیس کیمپ سے پیر کی صبح یاترا بحال ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی ننون پہلگام بیس کیمپ سے اتوار کی دوپہر کو ہی یاترا بحال ہوئی تھی اور۶ہزار ۴سو۹۱یاتریوں پر مشتمل قافلے نے پوتر گھپا کا درشن کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یاتریوں کی سہولیت کیلئے چاپر سروس کو بھی بحال کر دیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار تک کل۹۳ہزار ۹سو ۲۹یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے ۔
۶۲دنوں تک محیط یہ سالانہ یاترا ۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
جموں وکشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کیلئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میںشہری کی غرقاب ہونے سے موت

Next Post

وادی میںبارشوں کے بعد موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

وادی میںبارشوں کے بعد موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.