ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوکر ناگ:۳عارضی ملازمین کی خود سوزی کی کوشش

ہسپتال منتقل، فلوری کلچر آفیسر گرفتار‘لوگوں کے مظاہرے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-04
in اہم ترین
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بوٹنیکل گارڈن کو کرناگ میں پیر کی دو پہر کو تین عارضی ملازمین نے مبینہ طور خود سوزی کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کرکے بچالیا گیا تاہم ایک ڈیلی ویجر کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ کہ اس واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے جس کے بعد پولیس نے اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کی گرفتاری عمل میں لائی۔
ذرائع نے بتایا کہ بوٹنیکل گارڈن کوکر ناگ میں پیرکی دوپہر کو اس وقت سرا سیمگی پھیل گئی جب وہاں تین عارضی ملازمین نے مبینہ طور پر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔
وہاں موجود لوگوں نے بر وقت کارروائی کرکے انہیں بچا کر سب ضلع ہسپتال کوکرناگ پہنچایا جہاں سے ان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
ان ملازمین کی شناخت۳۰سالہ ذاکر حسین شاخساز ولد غلام حسن شاخساز‘۳۳سالہ ارشد احمد یتو ولد عبد السلام ساکنان بدر کوکرناگ اور ہلال احمد تانترے ولد محمد اکبر تانترے ساکن وتہ ہاڑ کے بطور ہوئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ان عارضی ملازمین کا تعلق محکمہ فلوریکلچر سے ہے ۔
مقامی سرپنچ نے نامی نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ پیر کی صبح اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کوکر ناگ کے دفتر میں گئے اور تین ڈیلی ویجروں کا مسئلہ اٹھایا تاہم اس نے ایک نہ سنی اور بد تمیزی پر اترآیا۔
سرپنچ نے کہاکہ اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر نے کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے تین ڈیلی ویجروں کو پہلگام ٹرانسفر کرنے کے احکامات صادر کئے تو آفیسر موصوف کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ غریب ڈیلی ویجر اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ پہلگام میں ڈیوٹی دے سکیں ۔انہوں نے کہاکہ کئی علاقوں کے سرپنچوں نے اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر سے منت سماجت کی کہ ان ڈیلی ویجروں کے ساتھ کچھ نہ کیا جائے لیکن اس نے کہاکہ ہم انہیں نوکری سے برخواست کریں گے ۔
سرپنچ نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کوکر ناگ نے تین ڈیلی ویجروں کو خود سوزی کرنے پر مجبور کیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آفیسر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر نوکری سے برخواست کیا جائے ۔
اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کوکر نا گ شاہراہ پر دھرنا دیا اور اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کوکر ناگ کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔
ایس ڈی ایم ، تحصیلدار اور پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ جو بھی اس معاملے میں ملوث ہوگا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔
پولیس نے مظاہرین کو بتایا کہ اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اوراس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بچوں کو اغوا کرنے کی گینگ سرگرم ہونے کی افواہیں غلط‘

Next Post

رام بن میں ڈبل لین والا وائیا ڈکٹ مکمل ‘وزیر اعظم کا شکریہ :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post

رام بن میں ڈبل لین والا وائیا ڈکٹ مکمل ‘وزیر اعظم کا شکریہ :سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.