جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں 12 جون تک موسم خشک رہنے کا امکان، کسان دھان کی پنیری لگانے کے کام میں مصروف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-09
in تازہ تریں
A A
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۹جون

وادی کشمیر میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی زرعی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں بالخصوص دھان کی پنیری لگانے میں کافی مصروف دیکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

بتادیں کہ ماہ گذشتہ کے دوران موسم مسلسل ناساز گار رہنے کی وجہ سے امسال دھان کی پنیری لگانے میں کافی تاخیر ہوئی۔

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 12 جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 جون تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے انتہائی کم امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 12 جون تک موسم بڑے پیمانے پر تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

دریں اثنا موسم میں بہتری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ادھر موسم میں بہتری کے ساتھ ہی کسان کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں بالخصوص دھان کی پنیری لگانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں۔

وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والے علی محمد نامی ایک کسان نے یو این آئی کو بتایا کہ امسال دھان کی پنیری لگانے میں کافی تاخیر ہوئی کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے پنیری وقت پر تیار نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ میں نے 25 مئی کو یہ کام کیا تھا امسال 9 جون کو یہ کام انجام دے رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی کسان ابھی بھی پنیری لگانے کےلئے کھیت ہی تیار کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں 250 سیاحوں کو بچالیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں 250 سیاحوں کو بچالیا

بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں 250 سیاحوں کو بچالیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.