ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان امریکہ نے دفاعی صنعت میں تعاون کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-06
in قومی خبریں
A A
امریکا‘بھارت کا پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف ’فوری اور ٹھوس‘ کارروائی کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی//ہندوستان اور امریکہ نے آج دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک روڈ میپ کو حتمی شکل دی ہے جو اگلے چند برسوں تک اس سمت میں رہنمائی کرے گا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پیر کو یہاں دو طرفہ میٹنگ کی جس میں اس حوالے سے اتفاق ہوا۔ مسٹر آسٹن دو روزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے تھے ۔
ملاقات کے بعد وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان ملاقات گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں اطراف نے بات چیت کے دوران دوطرفہ تعاون سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس کا بنیادی زور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کرنا تھا۔
دونوں وزراء نے ایک مضبوط سپلائی چین بنانے کے طریقے تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے اور موجودہ و نئے نظاموں کی مشترکہ پیداوار کے مواقع کا پتہ لگانے پر بھی بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے دفاعی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات کی۔ ان تمام اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ، انہوں نے ہند-امریکہ دفاعی صنعتی تعاون کے لیے ایک روڈ میپ کو حتمی شکل دی جو اگلے چند برسوں تک اس سمت میں راہنمائی کرے گا۔
دوطرفہ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے کثیر جہتی دوطرفہ دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور رابطے کے عمل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت اور’ڈیفنس اسپیس’ کے بارے میں حالیہ مذاکرات کا بھی خیر مقدم کیا۔ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے باہمی مفادات کے پیش نظر انہوں نے علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، ڈیفنس سکریٹری گردھر ارمانے ، چیئرمین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ڈاکٹر سمیر وی کامت اور وزارت دفاع کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے نظم و ضبط اہم ہے: روہت

Next Post

ریلوے سیفٹی فنڈ کے استعمال نہ کرنے کا الزام غلط : حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

ریلوے سیفٹی فنڈ کے استعمال نہ کرنے کا الزام غلط : حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.