سرینگر/۵جون
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے راج باغ علاقے میں ایک غیر مقامی نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح راج باغ سرینگر میں غیر مقامی شہری کو بے ہوش پایا گیا چنانچہ چند مقامی افراد نے اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے سے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ارون کمار ولد سشیل کمار ساکن رانچی جار کھنڈ کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔