سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے ڈلوچھ قاضی گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز ٹرک ڈرائیور کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے ۔
متوفی کی شناخت ترسیم لال ولد ماشو رام ساکن کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاش ٹرک میں لٹکتے ہوئے پائی گئی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔