اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این آئی اے کے سرینگر اور بڈگام میں چھاپے

نئی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ‘تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-01
in اہم ترین
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے جموں وکشمیر میں نئی جنگجو تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام اور سرینگر میں چھاپے ماری کے دوران قابل اعتراض لٹریچر اور کئی ڈیجیٹل آلات کو بر آمد کیا۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کے روز سرینگر اور بڈگام اضلاع میں تین مقامات پر چھاپے مارے ۔
ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹ اعانت کاروں‘ہابرڈ دہشت گردوں اور ان کے کیڈرز‘ جن کا تعلق پاکستان کی حمایت یافتہ متعدد کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور نئی تشکیل شدہ ذیلی تنظیموں جن میں لشکر طیبہ ، جیش ، حزب المجاہدین ، البدر ، القاعدہ اور دوسری کالعدم تنظیمیں شامل ہیں‘ کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سرینگر اور بڈگام میں دن بھر مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی ۔
این آئی اے ترجمان نے کہاکہ حال ہی میں تشکیل شدہ دہشت گروپوں بشمول ٹی آرایف، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ جموں وکشمیر،مجاہدین غزاوت الہند، جموں وکشمیر فریڈم فائٹرز ، کشمیر ٹائیگرز اور پی اے اے ایف شامل ہیں کی سرگرمیوں کے حوالے سے این آئی اے نے چھاپے مارے ۔
ان کے مطابق حال کے ایام میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گرد سازش کیس کے سلسلے یں۱۵مقامات پر چھاپے مارے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ این آئی اے نے۲۱جون۲۰۲۲کو متعدد کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ یہ مقدمہ ان تنظیموں کی طرف سے جموں وکشمیر میں سٹکی بموں، آئی ای ڈیز اور چھوٹے ہتھیاروں وغیرہ سے پر تشدد دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کیلئے سماجی رابط سائٹوں کے ذریعے کی جانے والی سازشوں سے متعلق ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ مذکورہ کالعدم تنظیمیں جموں وکشمیر میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرستی اور بالائی ورکروں کو متحرک کرکے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔
این آئی اے تحقیقات کے مطابق نئی تشکیل پانے والی کالعدم تنظیموں کے کیڈرز اور کارکنان سٹکی بم ، آئی ای یز ، فنڈز ، نشہ آور اشیاء اور اسلحہ وگولہ بارود وغیرہ جمع کرنے اور انہیں ملی ٹینٹوں میں تقسیم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں اور یہ کہ مذکورہ تنظیمیں دہشت گردی، تخریبی سرگرمیاں ، تشدد اور بغاوت سے متعلق سرگرمیوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
این آئی اے نے کہاکہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ اور ان کے کیڈرز وادی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، منشیات وغیرہ پہنچانے کی خاطر ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان میں اپنے کارکنوں سے رابط قائم کرنے کی خاطر سوشل میڈیا سائٹوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۲۰۲۳:سرینگر سے۷جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا:حج کمیٹی

Next Post

جی ڈی پی کے اعداد و شمار معیشت کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
مودی نے کانگریس پر دہشت گرد رجحانات کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگایا

جی ڈی پی کے اعداد و شمار معیشت کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.