جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آزادی کے وقت اقتدار کی منتقلی کی علامت ‘سینگول’ کوپارلیمنٹ ہا¶س میں نصب کیا جائے گا: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in تازہ تریں
A A
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

نئی دہلی/24 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نئے پارلیمنٹ ہا¶س کو قوم کے نام وقف کے موقع پر آزادی کے وقت 14 اگست 1947 کے دن اقتدار کی منتقلی کی روایت کو دہراتے ہوئے مقدس ’سینگول‘کو قبول کریں گے ، جسے بعد میں لوک سبھا اسپیکر کی نشست کے قریب نصب کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 14 اگست 1947 کو آزادی حاصل کرنے کے بعد قدیم ہندوستانی روایات کو جاری رکھتے ہوئے برطانوی سلطنت سے اقتدار کی منتقلی کی علامت کے طور پرمقدس سینگول کو قبول کیا تھا۔
شاہ نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اس خاص موقع اور روایت کے لیے وائسرائے لارڈ ما¶نٹ بیٹن کو ہندوستان بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو نے اپنی رہائش گاہ پر لارڈ ما¶نٹ بیٹن کی موجودگی میں تمل ناڈو کے ادھینم سے آئے ایک مذہبی وفد سے سینگول قبول کیاتھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سینگول ہندوستان کی قدیم روحانی روایت سے وابستہ ہے اور اس کا تعلق 8ویں صدی کی چول سلطنت سے ہے ۔ سینگول کا لفظ تمل زبان کے لفظ سیمئی سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے اخلاقیات۔ انہوں نے کہا کہ سینگول انصاف اور پالیسی پر مبنی حکمرانی کے جذبے سے وابستہ ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مقدس سینگول کولوک سبھا کے اسپیکر کی نشست کے قریب نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس سینگول انصاف پسند حکمرانی کی علامت ہے ، اس لیے اس کی جگہ میوزیم کے بجائے پارلیمنٹ ہا¶س ہونی چاہیے ۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈروں کے موجود نہ ہونے سے متعلق سوال پر مسٹر شاہ نے کہا کہ حکومت نے سب سے درخواست کی ہے اور تمام لیڈر اپنے جذبات اور ضمیر کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع کو سیاست سے نہ جوڑا جائے ، سیاست کی اپنی جگہ ہے ، اس موقع کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ وہی سنگول ہے جسے پنڈت نہرو کو پیش کیا گیا تھا اور یہ اب تک الہ آباد کے ایک میوزیم میں رکھا گیاتھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں شبانہ بارشیں، 26 مئی تک مزید بارشوں کا امکان

Next Post

انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کی سہولت کےلئے سنگل ونڈو سسٹم اپنایا ہے:ناظم اطلاعات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کی سہولت کےلئے سنگل ونڈو سسٹم اپنایا ہے:ناظم اطلاعات

انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کی سہولت کےلئے سنگل ونڈو سسٹم اپنایا ہے:ناظم اطلاعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.