منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی ،فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز کا استعمال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in اہم ترین
A A
سرینگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی ،فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز کا استعمال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے قبل ہی نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی) کمانڈوز نے لالچوک اور اس کے گرد نواح علاقوں میں ہوٹلوں اور خالی پڑی عمارتوں کی تلاشی لی۔
معلوم ہوا ہے کہ سرینگر میں این ایس جی کمانڈوز کو جگہ جگہ پر تعینات کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی ) کمانڈوز نے پولیس اور سی آ پی ایف کے ہمراہ لالچوک اور اس کے گرد نواح علاقوں میں ہوٹلوں کی تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
یو این آ ئی کے ایک نامہ نگار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایاکہ سری نگر میں اکثر مقامات بشمول تجارتی مراکز لالچوک‘جہانگیر چوک‘بتہ مالو‘ڈلگیٹ وغیرہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہیں اور ان کے شناخت کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔
نامہ نگار نے کہاکہ پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ چیک پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اوران کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ تاچھ کی جاتی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے سرینگر اور گرد نواح علاقوں کی فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز کا استعمال کیا۔
حکام نے بتایاکہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سیول لائنز علاقوں کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی نگرانی کا یہ سلسلہ چوبیس مئی تک جاری رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ڈرونز کی مدد سے ہم کسی بھی تخریبی منصوبے کو ٹال سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر رکھی جارہی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جی ٹونٹی اجلاس یو ٹی کی ترقی کو نئی بلندی عطا کرے گا‘

Next Post

کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان: محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان: محکمہ موسمیات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.